فرض نماز کے بعد کتنے وقت تک تسبیح پڑھ سکتے ہیں؟

سوال نمبر 2427

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ  فرض نماز کے بعد کتنے وقت تک تسبیح پڑھ سکتے ہیں۔؟جس فرض نماز کے بعد سنت ہو۔

المستفتی: محمد غلام مصطفیٰ جونپور یوپی۔

{بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم}

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته

الجواب بعون الملك الوهاب: جن نمازوں میں فرض کے بعد سنن و نوافل ہیں ان میں اتنی مقدار تسبیح وغیرہ پڑھنا سنت ہے جتنی دیر میں (اللھم أنت السلام ألخ) یہ دعا مانگ لے اس سے زیادہ فاصلہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ لیکن تسبیح فاطمہ وغیرہ پڑھنا تو ان شمار چونکہ اذکار طویلہ میں ہے اس لیے انہیں سنتوں کے بعد پڑھنا بہتر ہے۔

         ”در مختار“میں ہے:(وَلَوْ تَكَلَّمَ بَيْنَ السُّنَّةِ وَالْفَرْضِ لَايُسْقِطُهَا وَلَكِنْ يَنْقُصُ ثَوَابُهَا)۔(ترجمہ: اور اگر سنت و فرض کے درمیان کلام کیا تو وہ اس کو ساقط نہیں کریگا لیکن اس کے ثواب کو کم کردیگا)۔

 اس کے تحت ”رد المحتار“میں ہے: (قَوْلُهُ: وَلَوْ تَكَلَّمَ إلَخْ) وَكَذَا لَوْ فَصَلَ بِقِرَاءَةِ الْأَوْرَادِ لِأَنَّ السُّنَّةَ الْفَصْلُ بِقَدْرِ " اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ إلَخْ " حَتَّى لَوْ زَادَ تَقَعُ سُنَّةً لَا فِي مَحَلِّهَا الْمَسْنُونِ."اھ....(ترجمہ؛ اس کا قول اگر کلام کیا آخر تک: ایسے ہی اگر فصل کیا اوراد و وظائف پڑھنے میں مشغول ہوکر؛ اس لئے کہ اللهم أنت السلام یہ دعا مانگنے کی مقدار فاصلہ کرنا سنت ہے یہاں تک کہ اگر زیادہ فصل کیا تو سنتیں اپنے محل مسنون میں واقع نہیں ہوگی۔(الدر المختار مع رد المحتار، كتاب الصلاة، باب الوتر و النوافل، مطلب في تحية المسجد، ج ۲، ص ٥٥٨، مطبوعة المكتبة الأشرفية    

        لہذا فرض نماز کے بعد اللھم أنت السلام کی مقدار یعنی اس کے پڑھنے میں جتنا وقت لگتا ہے اتنے وقت تک تسبیح وغیرہ پڑھ سکتے اس سے زیادہ نہیں کہ اس سے سنتوں میں تأخیر ہوگی اور سنتوں میں تأخیر مکروہ تنزیہی ہے۔واللّٰه تعالیٰ عزوجل و رسوله ﷺ أعلم بالصواب۔

کتبه

وکیل احمد صدیقی نقشبندی پھلودی جودھپور راجستھان.

خادم:- الجامعۃ الصدیقیۃ سوجا شریف باڑمیر راجستھان (الھند)۔

٢٧ محرم الحرام ١٤٤٥ھ۔  بروز منگل

15   اگست 2023ء



مسائل شرعیہ کے جملہ فتاوی کے لئے یہاں کلک کریں

فتاوی مسائل شرعیہ کے لئے یہاں کلک کریں 







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney