کیا جماعت واجب ہو نے کے لئے اذان کا سننا ضروری ہے؟

سوال نمبر 2433

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میں کیا اذان سننے والے پر جماعت واجب ہوتی ہیں یا بغیر اذان کے بھی یعنی کوئی اذان نا سنے اس پر بھی جماعت سے نماز پڑھنا واجب ہے؟برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں
محمد رضوان رضا سورت
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب بعون الملک الغفار
اذان سنے یا نہ سنے ہرمسلمان مرد عاقل  بالغ آزاد ہو غیر معذور کوجماعت سے نماز پڑھنا واجب ہے!علامہ ابراهيم بن محمد حلبي حنفي متوفى ٩٥٦ھ تحریر فرماتے ہیں تجب علی العقلاء البالغین الاحرار القادرین علی الجماعة من غیرحرج انتھیٰ والادلة تدل علی الوجوب منھا (غنية المتملي في شرح منية المصلی ، فصل فی الامامت ، ص ٥٠٨{بیروت لبنان}

اور صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی متوفیٰ ١٣٦٧ھ تحریر فرماتےہیں عاقل، بالغ، حر، قادر پر جماعت واجب ہے، بلاعذر ایک بار بھی چھوڑنے والا گنہگار اور مستحق سزا ہے اور کئی بار ترک کرے، تو فاسق مردود الشہادۃ اور اس کو سخت سزا دی جائے گی۔(بہارشریعت ، حصہ٣ ، ص ٥٨٢{مکتبہ مدینہ دھلی}واللہ و رسولہ اعلم 

کتبہ 
عبیداللّٰه حنفیؔ بریلوی مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}
 ٢٠/محرم الحرام/ ١٤٤٥ھ
٨/اگست/ ٢٠٢٣ء








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney