• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

26 ذوالقعدة بروز اتوار 1446ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہومحالت ناپاکی میں اردو لکھنا

حالت ناپاکی میں اردو لکھنا

SRRazmi نومبر 01, 2023

  سوال نمبر 2464

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے اکرام اس مسئلہ کے بارے میں ناپاکی کے  حالت میں اردو لکھنا پڑھنا کیسا ہے؟

بحوالہ جواب عنایت فرمائیں

المستفتی: محمد رضوان خان جلالی






وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب: حالت ناپاکی میں اردو پڑھنا لکھنا جائز ہے، مگر قرآنی آیات کا ترجمہ وغیرہ لکھیں تو اس میں ہاتھ نہ لگے اس لیے کہ قرآنی آیات اگرچہ اردو، فارسی میں ہو اس کا ہاتھ لگانا قرآن کا ہاتھ لگانا ہے،

ہاں اگر قرآن کی آیت دُعا کی نیت سے یا تبرک کے لیے پڑھیں توکچھ حَرَج نہیں !

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:  ولو كان القرآن مكتوبا بالفارسية يكره لهم مسه عند ابي حنيفة، ويكره للجنب والحائض ان يكتبا الكتاب الذي في بعض سطوره آية من القرآن وإن كانا لا يقرآن القرآن (فتاوى ہنديہ،ج: ١، ص:٤٣، دار الكتب العلمية، بیروت لبنان)

اور حضور صدر الشریعہ فرماتے ہیں کہ 

قرآن کا ترجمہ فارسی یا اردو یا کسی اور زبان میں ہو اس کے بھی چھونے اور پڑھنے میں قرآن مجید ہی کا سا حکم ہے‘‘۔(بہار شریعت، ج: ١ ص: ٣٢٧ )

اسی میں ہے: اگر قرآن کی آیت دُعا کی نیت سے یا تبرک کے لیے جیسے ”بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ” یا ادائے شکر  کو یا چھینک کے بعد ”اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ” یا خبرِ پریشان پر ”اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ” کہا یا بہ نیتِ ثنا پوری سورۂ فاتحہ یا آیۃ الکرسی یا سورۂ حشر کی پچھلی تین آیتیں هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ سے آخر سورۃتک پڑھیں اور ان سب صورتوں میں قرآن کی نیّت نہ ہو توکچھ حَرَج نہیں۔ یوہیں تینوں قل بلا لفظ قل بہ نیتِ ثنا پڑھ سکتا ہے اور لفظِ قُل کے ساتھ نہیں پڑھ سکتا اگرچہ بہ نیّت ثنا ہی ہو کہ اس صورت میں ان کا قرآن ہونا متعین ہے نیّت کو کچھ دخل نہیں۔ (بہار شریعت، ح ۲، ص: ۳۲۹/ مکتبۃ المدینہ کراچی)

 


واللہ تعالی اعلم 



 کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار




Join our WhatsApp Channel


ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

معاونین مسائل شرعیہ

گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5259066

مشہور اشاعتیں

امام کی برائی کرنا کیسا ہے؟

کتا کاٹے ہوئے جانور کے قربانی کا شرعی حکم

قربانی کی منت مانی تو کیا حکم ہے؟

زانیہ عورت اگر حمل سے ہو تو اس عورت سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

کیا نابالغ پر حج فرض ہے؟ اگر کر لیا تو حاجی کہنا کیسا؟ ‏

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان