کیا کان میں پانی جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

سوال نمبر 53

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 سوال  حکیم صاحب عرض گزار ہوں کان درد کا کوئی علاج بتائیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پانی چلا گیا ہے اور سنسنا ہٹ رہتا ہے
   نیز یہ بھی بتائیں کہ روزہ کی حالت میں اگر کان میں پانی چلا گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟
 سائل محمد رضوان گونڈہ


 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب جناب والا یہ شرعی سوال و جواب بلوگ ہے نہ کہ کوئی میڈیکل یا اسپتال یہاں حلال وحرام جائز و ناجائز یہ ساری چیزیں بتائی جاتی ہیں

 خیر آپ نے پوچھ ہی لیا ہے تو بتا دیتا ہوں لیکن آئندہ خیال خیال رکھنا.
کان کے درد کے کئی اسباب ہوسکتے ہیں سرد ہوا کے تھپیڑوں سے کان میں درد ہونے لگتا ہے کان کے ورم Inflamation سے بھی درد ہونے لگتا ہے بعض اوقات کان کے درد کا سبب کان کی بیماری نہیں بلکہ کسی دوسرے عضو کی کوئی بیماری ہوتی ہےمثلا دانت،ناک،زبان،گلے اور جبڑے وغیرہ کی بیماریوں کے باعث کان میں درد ہوسکتا ہے اکثر اوقات ایک عام آدمی کے لئے درد کے سبب کاسراغ لگانا مشکل ہوتا ہے۔
 علاج: کم و بیش ہر قسم کے کان کے درد کے لیے اسپرین بہترین علاج ہے عموماً یہ درد کان کی کسی خرابی کی وجہ سے ہوگا اس لیے کان میں سینو ڈان ائیر ڈراپس Sanodon ear drop کے چند قطرے ٹپکانا مفید ہے گرم کپڑے سے کان کی ٹکور کریں.
اگر درد ٹھیک نہ ہو رہا ہو یا درد کی وجہ سے تیز بخار آنے لگا ہو یا آپ کی سماعت میں کمی آگئی ہو یا یہ درد منہ ناک یا گلے کی کسی بیماری کی وجہ سے ہو توفوراً ڈاکٹر سے مشورہ کریں

اور اگر پانی چلا گیا ہے تو پانی کان میں جانے کی صورت میں روئی لگی سلائی یا کیو ٹپ کا استعمال کسی صورت نہیں کرنا چاہئے۔ماہرین کے مطابق کان میں پانی جانے کی صورت میں اگر سلائی کا استعمال کیا جائے اور اگر وہاں کسی طرح کا میل موجود ہو تو پانی اس کان کے میل کے پیچھے پھنس جاتا ہے جو کسی نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق سب سے آسان اور سستا ترین طریقہ اپنے سر کو ایک طرف نیچے جھکا لیں اور کان کی لو کو ہلائیں یا اپنی انگلی پر تولیہ لپیٹ کر کان میں ڈالیں اور اس کے ذریعے پانی نکالنے کی کوشش کریں۔
   اسی طرح مارکیٹ میں سستے ڈراپس بھی ملتے ہیں جو پانی کو بخارات بنا کر نکالنے میں مدد دیتے ہیں۔
اگر کان میں پانی جانے کے بعد درد ہو، مسلسل کان بند ہونے کا احساس یا سننے میں مسئلہ ہو یا سر چکراتا ہوا محسوس ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔
 سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ  تحریر فرماتے ہیں اگر پانی میں غوطہ لگا یا اور پانی کانوں میں داخل ہوگیا توروزہ فاسد نہ ہوگا اور اگر کان میں پانی خود ڈالا اس بارے میں اختلاف ہے، مذہب صحیح یہی ہے کہ روزہ فاسد ہوجائے گا کیونکہ اس صورت میں پانی پیٹ تک اس کے عمل سے پہنچا ہے لہذا اس میں اصلاح بدن کا اعتبار نہیں ہوگا (فتاوی رضویہ جلد ۱۰ ص ۱۱۴/مترجم)
واللہ اعلم بالصواب
 الفقیر تاج محمد قادری واحدی اترولوی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney