سوال نمبر 28
السلام علیکم
کیا فرما تے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ زید نے اپنے گھر فون کیا اور اس نے گھر کے کسی فرد سے بات کرتے ہوئے اپنی بیوی کو دو طلاق دیا اب وہ اپنی بیوی کو رکھنا چاہتا ہے کون سی طلاق واقع ہوگی اور بیوی کو رکھنے کا راستہ کیا ہے
مدلل جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی فقط والسلام حکیم اللہ فیضی بستوی
وعلیکم السلام ورحمت اللہ
الجواب
صورت مسؤلہ میں عرض ہے کہ اگر زید نے اپنی بیوی کو دو طلاق دی تو دو طلاق رجعی ہوگئ
یعنی عد ت کے اندر اگر زید اپنی بیوی سے رجعت کرلی یا اس سے میاں بیوی جیسا برتاؤ کرلے تو وہ حسب سابق اس کی بیوی رہیگی نکاح کی حاجت نہیں
جیسا کہ قرآن کریم میں ہے
الطلاق مرتن فامساک بمعروف او تسریح با حسان
پارہ 2
اور اگر عدت گزر گئ تو عورت کی مرضی سے نئے مہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کرے حلالہ کی ضرورت نہیں
واللہ اعلم
__ کتبہ___
محمد وسیم فیضی رضوی
0 تبصرے