آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

فاسق کی پیچھے پڑھی گئی نمازوں کا حکم

سوال نمبر 29

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
سوال
فاسق کے اقتدا میں پڑھی گئیں نمازیں جب خلاصہ ہوجائے میں نے فاسق کی اقتدا میں نمازیں ادا کیں
اس صورت میں مقتدی اپنی ماضی کی نمازیں دوبارہ پڑھے؟
 یا ہوگئی


وعلیکم السلام ورحمت اللہ

الجواب
فاسق کو امام بنانا ناجائز اس کے پیچھے جونمازیں پڑھی گئیں ان کا اعادہ واجب ہے
علامہ ابراھیم حلبی علیہ الرحمہ فرما تے ہیں
لوقدمو فاسقا یاثمون بناء علی ان کراھت تقدیمہ کراھت تحریمہ لعدم اعتنا ئہ بامور دینہ وتساھل فی الاتیان بلوازمہ فلایبعد من الاخلاق بعض شروط الصلوۃ وفعل ماینافیھا بل ھوالغالب با النظر الی فسقہ
غنیہ
اور علامہ حصکفی فرماتے ہیں
کل صلوت ادیت مع کراھت التحر یمہ تجب اعادتھا
درمختار مع شامی
جلد اول
اورفاسق کے پیچھے پڑھی ہوئی نمازوں کا اعادہ واجب ہے ایسا ہی بہار شریعت حصہ سوم میں ہے
لہذا جب امام کا فاسق ہونا ظاہر ہوگیا تو اس کے پیچھے پڑھی ہوئ نماز وں کا اعادہ کیا جائے گا

واللہ اعلم
از قلم
محمد وسیم فیضی رضوی 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney