آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مسجد کے مائک کا استعمال محفل کے لیئے کرنا کیسا ہے

سوال نمبر 27

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُه 

 سوال کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد کے مائک سے اجتماعی پروگرام جیسے محرم کا یاکسی بزرگ کے عرس کا کرسکتے ہیں یا نہیں؟ حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرما ئیں.

سائل امجد علی سعداللہ نگر

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ

 الجواب بعون الملک الوہاب مسجد کے مائک سے پرو گرام کرنا چندہ کرنا اعلان کرنا میت وغیرہ کے موقع پر جائز نہیں ہے جیسا کہ بہا شریعت میں ہے مسجد کا کوئی حصہ کرایہ پر دینا کہ اسکی آمدنی مسجد پرصرف ہوگی حرام ہے اگرچہ مسجد کو ضرورت بھی ہو۔(بہار شریعت ح ۱۰ مسجد کا بیان مسئلہ ۱۳)
 ہاں اگر وقف کرنے والے نے وقف کرتے  وقت یہ اجازت دے دی ہو کی چندہ وغیرہ کرنے یا اعلان کرنے میں آپ استعمال کریں تو اعلان کر سکتے ہیں (فتاوی رضویہ جلد ششم ص۳۵۲قدیم)
 یا پھر وہاں کا رواج ہو اور وقف کرنے والے کو معلوم ہو اور اس نے منع بھی نہ کیا ہو جب بھی اعلان کر سکتے ہیں اور اگر واقف نے اس وقت اجازت نہیں دی اب بعد میں اعلان کرنے کی اجازت دے جب بھی اس کی اجازت سے اعلان نہیں کر سکتے کیونکہ جو مال وقف کر دیا جاتا ہے وہ و ملکیت سے نکل جاتا ہے.
 واللہ تعا لی ورسولہ اعلم بالصواب

          کتبہ
الفقیر تاج محمد قادری واحدی اترولوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney