سوال نمبر 46
السلام علیکم و رحمۃا للہ
کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس بارے میں جیسا کہ حدیث شریف میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
کہ شیطان میری صورت اختیا نہیں کرسکتا
تو کیا یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت ہے
کیا دیگر انبیاء کرام کی صورت شیطان اختیار کرسکتا ہے
تسلی بخش جواب عنایت فرما ئیں
سائل
افضال حسین نظامی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب عن ابی ھریرہ رضی اللہ عنہ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من رانی فی المنام فقد رانی فان الشیطان لا یتمثل بی و بمن تبعنی صحیح البخاری ١١٠ صحیح المسلم ٢٢٦٦ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے حقیقت میں مجھے خواب میں دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت اختیار نہیں کرسکتا اور نہ ہی ان لوگوں کی صورت میں جنہوں نے میری اتباع کی یعنی شریعت طریقت معرفت کے عمل کے نور سے میری فرمابرداری کی اور حقیقت بصیرت کی روشنی میں میری اتباع کرتے رہے جیسا کہ اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے
ادعوا الی اللہ علی بصیرت انا ومن اتبعنی سورہ یوسف آیت نمبر 108 یہ چیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مخصوص نہیں جو شیطان رحمت لطف اور ہدایت کے کسی بھی مظہر کے مثالی شکل اختیار نہیں کرسکتا مثل انبیاء علیہم السلام اولیاء اللہ کعبت اللہ سورج چاند سفید بادل قرآن کریم اور اس قسم کے دوسرے مظاہر رحمت و لطف و ہدایت کیونکہ شیطان صفت قہرکا مظہر ہے اس لئے وہ صرف ایسی سورت مثالی میں ظاہر ہو سکتا ہے جس پر گمراہ کا لفظ صادق آ سکتا ہوں
قال اللہ تعالی فی القرآن المجید
کذالک یضرب اللہ الحق والباطل سورہ رعد آیت نمبر 17
واللہ اعلم بالصواب
محمد جواد القادری انصاری
1 تبصرے
حضرت بادل تو غوث پاک کو بہکانے کے لئے بنا تھا نہ شیطان
جواب دیںحذف کریں