آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کپڑے پر رولڈ گولڈ سے نقاشی کیا ہو تو پہننا کیسا

سوال نمبر 57

السلام علیکم ورحمۃ اللہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس طرح کے کپڑے پر نقاشی کیے ہوئے رولڈ گولڈ کے زیورات کے بارے میں آیا اس کا پہننا جائز ہے یا ناجائز؟

(سائل معراج احمد مشاہدی بستوی)

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
 و برکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب
 ہمارے امام سراج بزم اولیاء کاملین عاشق رسول سرکار اعلی حضرت امام محمد احمد رضا خان محقق و محدث بریلوی رضی اللہ تعا لی عنہ تحریر فرماتے ہیں تانبہ پیتل کاسہ لوہا عورت کو بھی ممنوع ہے اور اس سے ان کی بھی نماز مکروہ ہے.
فتاوی رضویہ جلد نہم نصف آخر صفحہ ۲۷۹
 اور حضور صدرالشر یعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ زیوروں میں جو بہت لوگ اندر تانبے اور لوہے کی سلاخ رکھتے ہیں اور اوپر سے سونے کا پتر چڑھا دیتے ہیں اس کا پہننا جائز ہے بھار شریعت حصہ ۱۶ اس سے معلوم ہوا مصنوعی زیورات جن پر سونے یا چاندی کا خول یا پانی نہ چڑھایا گیا ہو عورتوں کو اس کا استعمال ناجائز ہے اور اس کو پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور جن پر سونے یا چاندی کا پانی یا خول چڑھایا گیا ہو ان کا استعمال شرعا جا ئز ہے اور ان کو پہن کر نماز پڑھنا بھی جائز ہے،،،،
صورت مسؤلہ میں کپڑے پر جو رولڈ گولڈ کے زیورات نقاشی کرکے آرہے ہیں اگر ان پر سونے یا چاندی کے خول یا پانی چڑھا ئے گئے ہیں تو بلا شبہ اس کا پہننا جا ئز ہے ورنہ  ناجا ئز  اور مرد کے لیئے دونوں صورتوں میں نا جائز ہے.
 واللہ تعا لی ورسولہ اعلم بالصواب
         کـتبہ
خاک پائے وارث انبیاء حقیر عجمی
محـمد علی قادری واحـدی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney