سوال نمبر 34
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ھیں علماء کرام مسئلہ ھذا میں کہ زکوٰۃ کا پیسه محض مسجد میں استعمال کرنا جائز ھے کہ نھیں اگر نھیں تو اسکے علاوہ کن کن اشیاء میں استعمال کیا جا سکتا ھے
آپ کا
سائل محمد تنویر
سگ فیض الرسول
وعلیکم السلام ورحمت اللہ
الجواب
زکوٰۃ کی رقم بعد حیلہ شرعی مسجد میں صرف کرسکتے ہیں
اعلی حضرت فرما تے ہیں
وحیلت التکفین بھا التصدق علی فقیر ثم ھو یکفن فیکون الثوب بھا وکذا فی تعمیر المسجد
فتاوی رضویہ جلد چھارم
اس سے معلوم ہوا کہ بعد حیلہ شرعی زکوٰۃ کی رقم کو مسجد میں صرف کرسکتے ہیں
خیال رہے جہاں کے لوگ مسجد دوسری رقموں سے تعمیر کرسکتے ہیں وہ زکوٰۃ کی رقم بعد حیلہ شرعی بھی مسجد میں نہ لگائیں تو بہتر ہے
تاکہ غرباء مساکین وغیرہ جو اس کے اصل مصا رف ہیں ان کو مل جائے.
واللہ اعلم
از تحریر
محمد وسیم فیضی
0 تبصرے