سوال نمبر 33
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیافرماتے ہیں علماۓ دین ومفتیان شرع متین اس مسٸلہ میں کہ زید نے مسجد کےدر میں نماز ادا کی اب بکر کہتا ہے کہ تمہاری نماز نہیں ہوٸ کیونکہ تم نے در میں نماز پڑھی جب کہ زیدکا کہناہے کہ ہماری نماز ہوگی کیونکہ کہ ہمارا پیر درکے باہر تھا تو مطلوب امریہ ہے کہ زید کا قول درست ہے یا بکر کا ؟
ساٸل محمدسمیع اللہ رضوی سعداللہ نگر بلرام پور
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسٸولہ میں زید کی نماز ہوگٸ ۔بے ضرورت محراب میں کھڑا ہونا کہ پاٶں محراب کےاندر ہوں یہ مکروہ ہاں پاٶں باہر اور سجدہ محراب کے اندر ہو تو کراہت نہیں اور در میں کھڑا ہونا یہ بھی مکروہ مگر وہ اسی طرح کہ پاٶں باہر اور سجدہ درمیں ہوتو کراہت نہیں
فتاوی رضویہ جلدسوم صفحہ 42 قدیم مذکورہ
عبارت سے واضح ہواکہ بکرکاقول درست نہیں لہذا بکر کوتوبہ کرناچاہیے
واللہ تعالی اعلم
کتبہ
عبدالستاررضوی
0 تبصرے