• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

8 مُحَرَّم بروز جمعہ 1447ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہوماگر بھتیجا غیر حقیقی چچی کے ساتھ زنا کرے تو بیوی کے متعلق کیا حکم ہے

اگر بھتیجا غیر حقیقی چچی کے ساتھ زنا کرے تو بیوی کے متعلق کیا حکم ہے

SRRazmi مارچ 26, 2019
سوال نمبر 22
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے دین اگر بھتیجا غیر حقیقی چچی کے ساتھ زنا کرے تو بیوی کے متعلق کیا حکم ہے 
اور چچی اور بھتیجے پر کیا حکم نافذ ہوگا ؟جلد رہنمائی فرمائیں

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجــواب بعون الملک الوھاب الھـادی الــصواب

 زنا گناہ کبیرہ ہے زناکرنے والے مرد وعورت پر اللہ کی جانب سے بہت بڑی سزا ہےجیساکہ اللہ تعالی قرآن شریف میں ارشاد فرماتاہے اَلزَّانِیَۃُ وَ الزَّانِیۡ فَاجۡلِدُوۡا کُلَّ وَاحِدٍ مِّنۡہُمَا مِائَۃَ جَلۡدَۃٍ ۪ وَّ لَا  تَاۡخُذۡکُمۡ بِہِمَا رَاۡفَۃٌ  فِیۡ  دِیۡنِ اللّٰہِ  اِنۡ کُنۡتُمۡ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ۚ وَ لۡیَشۡہَدۡ عَذَابَہُمَا طَآئِفَۃٌ مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿سورہ نور۲﴾
ترجمہ جو عورت بدکار ہو اور جو مرد تو ان میں ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ اور تمہیں ان پر ترس نہ آئے اللہ کے دین میں اگر تم ایمان لاتے ہو اللہ اور پچھلے دن پر اور چاہیے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کا ایک گروہ حاضر ہو-
    یادرہے یہ حکم حرہ یعنی آزاد مرد وعورت کا ہے اور اگر غلام یا باندی ہو تو ان کے لئے نصف یعنی پچاس کوڑے ہیں جیسا کہ سورہ نسا میں ہے (حالانکہ اب باندی وغلام نہیں) اور بھی شرط ہے کہ ثبوت زنا کے لئے چار گواہ کی ضرورت ہے (جو گواہی کا مستحق ہو)پھر اگر تہمت لگانے والا چار گواہ نہ پیش کرسکے تو اسے اسی کوڑے ماریں جائیں جیسا کہ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے وَ الَّذِیۡنَ یَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ ثُمَّ لَمۡ یَاۡتُوۡا بِاَرۡبَعَۃِ  شُہَدَآءَ فَاجۡلِدُوۡہُمۡ ثَمٰنِیۡنَ جَلۡدَۃً  وَّ لَا تَقۡبَلُوۡا لَہُمۡ شَہَادَۃً  اَبَدًا ۚ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ  الۡفٰسِقُوۡنَ ۙ  ۴ اِلَّا الَّذِیۡنَ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ وَ اَصۡلَحُوۡا ۚ فَاِنَّ  اللّٰہَ  غَفُوۡرٌ  رَّحِیۡمٌ﴿سورہ نور۴-۵﴾
ترجمہ اور جو پارسا عورتوں کو عیب لگائیں پھر چار گواہ معائنہ کے نہ لائیں تو انھیں اسی کوڑے لگاؤ اور ان کی گواہی کبھی نہ مانو اور وہی فاسق ہیں ،مگر جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور سنور جائیں تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے -
🖊 نیز فرماتاہے لَوۡ لَا جَآءُوۡ عَلَیۡہِ  بِاَرۡبَعَۃِ شُہَدَآءَ ۚ فَاِذۡ لَمۡ یَاۡتُوۡا بِالشُّہَدَآءِ  فَاُولٰٓئِکَ عِنۡدَ  اللّٰہِ   ہُمُ   الۡکٰذِبُوۡنَ ﴿سورہ نور ۱۳﴾
ترجمہ اس پر چار گواہ کیوں نہ لائے ، تو جب گواہ نہ لائے تو وہی اللہ کے نزدیک جھوٹے ہیں،
🖊ہاں اگر کوئی گواہ نہیں ہے تو اس کی گواہی یہ ہے کہ وہ اللہ کے نام سے چار بار قسم کھائے کہ میں سچا ہو اور پانچوی بار اپنے کہے کہ میرے اوپر اللہ کی لعنت ہو اگر میں جھوٹا ہوں تو جیسا کہ قرآن شریف میں ہے وَ الَّذِیۡنَ یَرۡمُوۡنَ اَزۡوَاجَہُمۡ وَ لَمۡ  یَکُنۡ لَّہُمۡ شُہَدَآءُ  اِلَّاۤ  اَنۡفُسُہُمۡ فَشَہَادَۃُ اَحَدِہِمۡ  اَرۡبَعُ شَہٰدٰتٍۭ بِاللّٰہِ ۙ اِنَّہٗ  لَمِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ۶ وَ الۡخَامِسَۃُ اَنَّ لَعۡنَتَ اللّٰہِ عَلَیۡہِ  اِنۡ کَانَ مِنَ  الۡکٰذِبِیۡنَ﴿سورہ نور ۶-۷﴾
ترجمہ اور وہ جو اپنی عورتوں کو عیب لگائیں اور ان کے پاس اپنے بیان کے سوا گواہ نہ ہوں تو ایسے کسی کی گواہی یہ ہے کہ چار بار گواہی دے اللہ کے نام سے کہ وہ سچا ہے .اور پانچویں یہ کہ اللہ کی لعنت ہو اس پر اگر جھوٹا ہو ، 
🖊لیکن اگر عورت اللہ کے نام کے ساتھ چار بار گواہی دے دے کہ مرد جھوٹا ہے اور پانچویں بار کہے کہ اللہ کا غضب مجھ ہو اگر مرد سچا ہے تو وہ سچی مان لی جائے گی جیسا کہ قرآن شریف میں ہے وَ یَدۡرَؤُا  عَنۡہَا الۡعَذَابَ اَنۡ تَشۡہَدَ اَرۡبَعَ شَہٰدٰتٍۭ بِاللّٰہِ ۙ اِنَّہٗ لَمِنَ الۡکٰذِبِیۡنَ ۙ ﴿۸﴾ وَ الۡخَامِسَۃَ  اَنَّ غَضَبَ اللّٰہِ عَلَیۡہَاۤ  اِنۡ  کَانَ مِنَ  الصّٰدِقِیۡنَ﴿سورہ نور ۸-۹﴾
ترجمہ اور عورت سے یوں سزا ٹل جائے گی کہ وہ اللہ کا نام لے کر چار بار گواہی دے کہ مرد جھوٹا ہے اور پانچویں یوں کہ عورت پر غضب اللہ کا اگر مرد سچا ہو.
اللہ کی پناہ اس زمانہ میں زنا کاری بھی عام ہو چکی ہے اور تہمت بازی بھی عام ہو چکی ہے جب چاہا جس کے متعلق کہہ دیا یہ تو کہئے کہ اللہ تعالی کا فضل عظیم ہے ورنہ ہم عذاب الہی میں گرفتار ہوتے جیسا کہ خود رب کائنات ارشاد فرماتا ہے وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ  لَمَسَّکُمۡ فِیۡ مَاۤ اَفَضۡتُمۡ  فِیۡہِ  عَذَابٌ عَظِیۡمٌ  ﴿سورہ نور ۱۴﴾ۚ ۖ
ترجمہ اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر دنیا اور آخرت میں نہ ہوتی تو جس چرچے میں تم پڑے اس پر تمہیں بڑا عذاب پہنچتا ، 
🖊افوس صد افسوس کہ آج کل کا عالم یہ ہے کہ بلا گواہ لوگ تہمت بھی لگاتے ہیں اور جس سے کہا جاتا ہے وہ بھی بلا تحقیق تسلیم کرلیتے ہیں حالانکہ انہیں چاہئے تھا کہ انکار کرتے اور کہتے کہ اے میرے بھائی اس طرح بلا تحقیق نہ کہو بلکہ اللہ سے ڈرو جیسا کہ رب کائنات کا حکم ہے اِذۡ تَلَقَّوۡنَہٗ  بِاَلۡسِنَتِکُمۡ وَ تَقُوۡلُوۡنَ بِاَفۡوَاہِکُمۡ  مَّا  لَیۡسَ لَکُمۡ  بِہٖ عِلۡمٌ وَّ تَحۡسَبُوۡنَہٗ ہَیِّنًا ٭ۖ وَّ ہُوَ عِنۡدَ اللّٰہِ عَظِیۡمٌ ﴿۱۵﴾ وَ لَوۡ لَاۤ  اِذۡ سَمِعۡتُمُوۡہُ  قُلۡتُمۡ مَّا یَکُوۡنُ لَنَاۤ  اَنۡ  نَّتَکَلَّمَ  بِہٰذَا ٭ۖ سُبۡحٰنَکَ ہٰذَا بُہۡتَانٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۶﴾یَعِظُکُمُ اللّٰہُ اَنۡ تَعُوۡدُوۡا لِمِثۡلِہٖۤ  اَبَدًا اِنۡ  کُنۡتُمۡ  مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿ۚ۱۷﴾
ترجمہ جب تم ایسی بات اپنی زبانوں پر ایک دوسرے سے سن کر لاتے تھے اور اپنے منہ سے وہ نکالتے تھے جس کا تمہیں علم نہیں اور اسے سہل سمجھتے تھے اور وہ اللہ کے نزدیک بڑی بات ہے اور کیوں نہ ہوا جب تم نے سنا تھا کہا ہوتا کہ ہمیں نہیں پہنچتا کہ ایسی بات کہیں الہٰی پاکی ہے تجھے یہ بڑا بہتان ہے ، اللہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے کہ اب کبھی ایسا نہ کہنا اگر ایمان رکھتے ہو ،
🖊بعض لوگ ایک دوسرے کو بدنام کرنے کےلئے تہمت لگاتے رہتے ہیں انہیں اللہ کے عذاب سر ڈرنا چاہئے کیونکہ تہمت لگا نے پر دنیا و آخرت میں بہت سخت عذاب ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الۡفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ  یَعۡلَمُ  وَ  اَنۡتُمۡ  لَا  تَعۡلَمُوۡنَ﴿سورہ نور ۱۹﴾
ترجمہ وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں برا چرچا پھیلے ان کے لیے دردناک عذاب ہے دنیا اور آخرت میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ،
لیکن اگر تہمت نہ ہو بلکہ زنا ثابت ہو جائے تو اس کے لئے سزا متعین ہے جیسا کہ اوپر گزرا مگر جہاں اسلامی حکومت نہ ہو وہاں کو ئی اور سزا نہیں دے سکتا البتہ گاؤں کے لوگ ان کا بائیکاٹ کریں جیسا کہ قرآن شریف میں ہے وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ  فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ  الذِّکۡرٰی  مَعَ الۡقَوۡمِ  الظّٰلِمِیۡنَ﴿سورہ انعام ۶۸﴾
 ترجمہ اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ ،
🖊ہاں اگر تو بہ استغفار کرلیں اس طرح کہ مرد مرد کے مجمع میں عورت عورت کے مجمع تو ان سے مل جل رہ سکتے ہیں بعد توبہ کار خیر کرنے کے لئے کہیں مثلا مسجد میں جن چیزوں کی ضرورت ہو وہ لاکر دیں اور میلاد وغیرہ کریں اور غریبوں میں صدقات و خیرات کریں کہ اعمال صالحہ قبول توبہ میں معاون ہوتے ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں ہے اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمۡ  حَسَنٰتٍ ؕ وَ کَانَ  اللّٰہُ  غَفُوۡرًا  رَّحِیۡمًا﴿سورہ فرقان ۷۰﴾
ترجمہ مگر جو توبہ کرےاور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے. 
رہی بات چاچی چاچا  کی تو چونکہ چاچی محرمات میں سے نہیں ہے اس لئے چاچ کے نکاح پر کوئی فرق نہیں پڑے گا. البتہ بھتیجا چاچی کی لڑکیوں سے نکاح نہیں کرستکا ہے اور نہ ہی چاچی بھتججے کے والد سے نکاح کرسکتی ہے . واللہ تعالی اعلم بالصواب 
 کـتـبہ
الفقیر تاج محـمد قادری واحـدی اترولوی



Join our WhatsApp Channel


اگلا مسئلہ
پچھلا مسئلہ

ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

ماہنامہ مسائل شرعیہ

ایک علمی و تحقیقی ماہنامہ، جو شرعی مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔ مکمل مطالعے کے لیے یہاں کلک کریں۔

📖 ماہنامہ
فالو کریں
📢 ہماری تازہ اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!
گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5312245

مشہور اشاعتیں

محرم الحرام میں ڈھول بجانے والے اور دیکھنے والوں کو ثواب سمجھ کر پانی پلانا کیسا ہے؟

تعزیہ کے سامنے فاتحہ کرنا کیسا ہے؟

کیا کسی دن مچھلی کھانا منع ہے؟

امام باڑا بنانا کیساہے؟

‎محرم میں بچوں کو فقیر بنانا کیسا ہے؟

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان