آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

اگر ذبح سنی مسلمان کرے اور بوٹی کافر بنائے تو کیا حکم ہے

سوال نمبر 51

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتےہیں علمائے کرام ومفتیان شرع اس مسئلہ میں
کہ
بکرے کو کوئی اھلسنت کا فردہی ذبح کرے اور چرم اور بوٹی کوئی بدمذہب مارے
علمائے کرام اس مسلہ کے بارے میں کیافرماتےہیں جواب عنایت فرمائیں
سرورعلی فیضی گوراچوراہا بلرامپور

وعلیکم السلام ورحمت اللہ
اگر ذبح سنی نے کیا ہے تو اس جانور کا گوشت کھانا جائز ہے اگر چہ کافر اسے بوٹی بنائے ہاں شرط ہے کہ کافر کے بوٹی بنانے سے لے کر کے گوشت ایک لمحے کے لئے بھی نظر مسلم سے اوجھل نہ ہو ورنہ حرام ہے
ایسا ہی
 فتاوی عالمگیر ی
 تاتار خانیہ
 فتاوی امجدیہ جلد چھارم
 فتاوی مرکز تربیت افتاء
میں ہے.
    واللہ اعلم بالصواب
     محمد وسیم فیضی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney