آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کسی کو اپنا خون دینا کیسا

سوال نمبر 41


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیافرماتے ہیں علماۓ کرام ومفتیان اسلام مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ کچھ لوگ مریض کے نام پر خون عطیہ کیمپ لگاتے ہیں تو اسے خون عطیہ کرنا کیسا؟ 
سائل ـ محمد انیس الرحمٰن بنگال

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
 صورت مسؤلہ میں کسی بھی انسان کا اپنے خون کا عطیہ کرنا ناجاٸز وگناہ ہے کہ انسان اپنےجسم کے کسی جزوکا مالک نہیں اس لیے اپنے جسم کے کسی عضو کا عطیہ نہیں کرسکتا ۔ قرآن مجید میں ہےانماحرم علیکم المیتة الدم ھ۱،
القرآن  (النحل 155)
 البتہ اگر خون کی سخت کمی یا فساد کی وجہ سے ہلاک ہوجانے کا ظن غالب ہوتو ایسی صورت میں بقدر ضرورت صالح خون چڑھانا جاٸز ہے۔جبکہ خون چڑھانے پر جان بچ جانے کا غالب گمان ہو اور ایسے وقت میں خون دینا بھی جاٸز ہے  الاشباہ والنظاٸر میں صفحہ 94 پر ہے الضرورات تبیح المحظورات ھ۱ 
واللہ تعالی اعلم 


          کتبہ 
العبدالاثیم خاکسار 
ابوالصدف محمد صادق رضا 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney