آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

استاد کا شاگر کو طیش میں کتا گدھا وغیرہ کہنا کیسا

سوال نمبر 16

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرما تے ہیں علمائے کرام ومفتیان کرام 
اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر استاد اپنے شاگردوں کو اگر غصے کی حالت میں یہ کہے کتا سور گدھا بندر وغیرہ وغیرہ 
تو کیا یہ سب جملہ گالی میں شمار کیا جائے گا اگر نہیں تو پھر اس طرح بول نے والے استاد کے اوپر شریعت کا کیا حکم لگے گا جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی 
المستفتی 
جناب شاہین قمر
گھر بلاری 
ضلع بانکا بہار

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب
قرآن کریم اللہ تعالی فرماتاہے :
ولاتنابزوابالالقاب بئس الاسم الفسوق بعدالایمان
(الحجرات)
اورایک دوسرےکےبرےنام نہ رکھوکیاہی برانام ہےمسلمان ہوکرفاسق کہلانا

صدرالافاضل علامہ سیدنعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمہ فرماتےہیں
” کسی مسلمان کوکتا یاگدھا یاسور کہنابھی اسی میں داخل ہے“
(خزائن العرفان زیرآیت مذکورہ)

علامہ بدرالدین عینی علیہ الرحمہ فرماتےہیں
”ان کان المسبوب من الاشراف کالفقھاءوالعلویۃ یعزر لانہ یلحقھم الوحشۃبذالک وان کان المسبوب من العامۃ لایعزر وھذاالقول حسن“

(البنایۃ ج٦ ص٣٩١ مطبوعۃدارالکتب العلمیۃ)

صدرالشریعہ علامہ مفتی امجدعلی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتےہیں

” سور کتا گدھا بکرا بیل بندر الوکہنےپربھی تعزیرہے جبکہ ایسےالفاظ علما وسادات یااچھےلوگوں کی شان میں استعمال کئے“

(بہارشریعت سوفٹوئر ح ٩ ص ١٢٧)

اورطلبہ مدارس اسلامیہ بلاشبہ اشراف واچھےلوگوں میں سےہیں کہ قرآن وتفسیر حدیث فقہ سیکھنےمیں مشغول رہتےہیں
قال اللہ تعالی : ومن یؤت الحکمۃفقداوتی خیراکثیرا
(البقرة ٢٦٩)
کہ جسےحکمت عطاکی گئی اسےخیرکثیردیاگیا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشادفرماتےہیں
خیرکم من تعلم القرآن وعلمه
(مشکوةالمصابیح کتاب فضائل القرآن)
تم میں بہتروہ ہےجوقرآن سیکھےاورسکھائے

دوسری حدیث پاک میں ہے
من سلک طریقایلتمس فیہ علماسھل اللہ لہ بہ طریقاالی الجنۃ

(مشکوة کتاب العلم)
کہ جوتلاش علم میں کوئی راستہ طئےکرےتواسکی برکت سےاللہ اس پرجنت کاراستہ آسان کردیتاہے

آیت واحادیث کریمہ سےثابت ہواکہ طالب علم دین خود خیرہے ، خیرکاحامل اورجنت کی راہ کامسافرہے
لہذاایسےاچھےاوراشرف انسان کو کتا گدھا سور وغیرہ کہنا یقینا اس کی تذلیل ہےجوکہ قابل تعزیربھی ہےاورناجائزبھی
استاد اس قسم کےالفاظ سےپرہیزکرے


ھذاماظھرلی والعلم الحقیقی عندربی
واللہ اعلم بالصواب

کتبہ 
 محمدشکیل اخترقادری برکاتی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney