سوال نمبر 17
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سوال :-
مسجد کے چھت پر امام کا حجرہ بنانا کیسا ہے؟
سائل :- جاوید احمد بلرام پور ی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
مسجد کی چھت پر رہائشی کمرے اگر اس وقت بنایا جائے جب معین جگہ کو مسجد کا درجہ نہ دیا گیا ہو تو یہ جائز ہے اور اگر اس وقت بنایا جائے جب وقف شدہ زمین میں یہ طے کیا جا چکا ہو کہ اتنا ٹکڑا مسجد ہے تو شرعا جائز نہیں ہے ایسا ہی انوار الفتاوی جلد اول میں در مختار سے ہے،،،
اور بہار شریعت حصہ ۱۰ میں ہے کہ مسجد کی چھت پر امام کے لیئے بالا خانہ بنانا چاہتا ہے اگر قبل تمام مسجد یت ہو تو بنا سکتا ہے اور مسجد ہو جانے کے بعد نہیں بنا سکتا اگر چہ کہتا ہو کہ مسجد ہونے کے پہلے سے میری نیت بنانے کی تھی
واللہ تعا لی ورسولہ الاعلی اعلم بالصواب
کـتبہ محمــــدعلی قادری واحدی
0 تبصرے