آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا استاد شاگرد سے خدمت لے سکتاہے

سوال نمبر 44

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
 سوال.کیا فرماتے ہے علماۓ دین و مفتیان شرع متین کہ زید ایک اچھا حافظ قرآن و قاری قرآن ہے اس کے باوجود  وہ نابالغ بچوں سے خدمت کرواتے ہیں جیسے پریس کروانا پیر دبوانا رات میں اپنے حُجرے میں بچوں کو لے کر باتیں کرنا کیا سب کرنا جائز ہے؟
جواب عنایت فرمائیں حدیث کی روشنی میں .
سائل ثناءخوان مصطفٰے لعل محمد عزیزی بھاگلپوری

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

  بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجواب بعون الملک الوھاب جس طرح دینی علوم کا پڑھنا پڑھا نا ضروری ہے اس طرح جس سے دینی علوم پڑھے جائیں اس کے حقوق ادا کرنا بھی ضروری ہے،جس طرح بے علمی کی وجہ سے انسان، انسانیت سے محروم ہوتا ہے اس طرح استاذ کا حق نہ ادا کرنے والا علم کی برکت اور خدمت سے محروم رہ جاتا ہے، استاذ کے ساتھ شاگرد وں کا روحانی تعلق ہوتا ہے،جس طرح والدین کے ساتھ جسمانی تعلق اور نسبت کی وجہ سے اولاد کے لیے ان کا حق ادا کرنا واجب ہے ،جواولاد یہ حق ادا نہیں کرتی وہ قرآن و حدیث کی رو سے بد بخت شمار ہوتی ہے، بلکہ والدین کی نارا ضگی کی وجہ سے اللہ بھی ناراض ہوجاتا ہے،اس طرح استاذ و شاگرد کا معاملہ ہے جو شاگرد استاذ کا فرماں بردار ہو تا ہے وہ کام یاب ہوتا ہے، اس سے اللہ دین کی خدمت لیتا ہے اور جو شاگرد نافرمان ہوتا ہے اس سے اللہ ناراض ہوتا ہے ،اس کے علم میں برکت نہیں ہوتی اور نہ وہ دین کی خدمت کر سکتا ہے ۔
لہذاشاگرد سے کام لینے میں کوئی حرج نہیں جبکہ وہ راضہ ہو ہاں اگر شاگرد نابالغ ہے تو اس کے والدین کی سے اجازت لینے کے بعد خدمت کروائیں جیسا کہ سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں شاگرد سے خدمت لینا درست ہے مثلاً طالبعلم سے قرآن سکھانے یا کوئی علم سکھانے یا کسی حرفت کے سکھانے کا کام لیا جائے (اس کی مرضی سے، اگر وہ بالغ ہے، ورنہ اس کے ولی کی رضا سے اگر وہ بچّہ ہے) کیونکہ بچہ اپنی منفعت کیلئے بھی اپنے مال میں ولی کی اجازت کے بغیر تصرف نہیں کرسکتا ہے اھ (فتاوی رضویہ جلد دوم ص۱۳۸/مترجم)
رہی بات کے کمرے میں بٹھا کر بات کرنا تو اس میں کوئی قباحت نہیں جبکہ بیہودہ باتیں نہ کرتا ہو ہاں اگر شاگرد اس وقت علم سیکھنے کے لئے آیا ہو تو اسے علم سکھایا جائے نہ کہ بات کرکے وقت ضائع کی جائے.واللہ اعلم بالصواب

کتبہ

الفقیر تاج محمد قادری واحدی اترولوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney