آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کرسی پہ بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا

سوال نمبر 125

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
کیافرماتے علماۓ دین ومفتیان شرع متین آج کے دورمیں عام طورسے لوگ کرسیوں پرنمازپڑھتے معمولی تکلیف ھوٸ کرسی پہ نمازشروع کردیاکیایہ جاٸزھے نیز تکلیف کس حدتک پہونچ جاۓ توکرسی پہ نمازپڑھ سکتے ھیں جوبھی مسٸلہ ہو مدلل جواب عنایت فرماٸیں۔ المستفتی۔محمدرجب علی قادری فیضی اترولوی ۔ ٢٩رجب المرجب شریف ١٤٤٠ھجری بروزشنبہ

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب
 جوشخص قیام پر قادر نہیں لیکن رکوع وسجدہ کے ساتھ نماز ادا کرسکتا ہے تو زمین پر بیٹھ کر رکوع وسجدہ کے ساتھ نماز ادا کرنا ضروری ہے، کرسی پر بیٹھ کر رکوع وسجدے کے اشارے سے نماز ادا کرنا جائز نہیں، نماز نہیں ہوگی، اور اگر قیام پر قادر ہے لیکن گھٹنے کمر میں شدید تکلیف کی وجہ سے سجدہ نہیں کرسکتا جب بھی کر سی پر بیٹھ کر نماز نہیں ہوگی کہ صف کے برار کرسی لگا کر نماز پڑھیں گے تو قیام کی صورت میں صف سے آگے ہونگے اور اگر قیام صف کے برابر کھڑے ہوکر کریں تو کرسی پر بیٹھنے کی صورت میں صف سے پیچھےہوجائیں گے جو کراہت سے خالی نہیں. 
      اس لئے بہتر ہے کہ کھڑے ہوکر نماز پڑھیں اور رکوع سجود جس طرح بیٹھ سکتے ہیں بیٹھ کر یا اشارہ سے نماز پڑھیں . 
      ہاں اگر کھڑے ہونے کی طاقت نہیں ہے اور رکوع سجود بھی نہیں کر سکتے اور گھر کا کوئی فرد کرسی پر بٹادے تو اشارہ سے نماز پڑھ سکتے ہیں تو بوجہ مجبوری نماز ہوجائے گی.
   لیکن دور حاضر میں جو رواج ہے کہ لوگ چل کر مسجد کو آتے ہیں پھر کرسی پر نماز پڑھ تے ہیں ایسی صورت میں نماز نہ ہوگی. 

واللہ اعلم بالصواب

صہیب رضا رزمی

مزید معلومات کے اس کتاب کا مطالعہ کریں

👇👇👇👇👇







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney