آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

شب برأت کے روزوں کی حقیقت

سوال نمبر 158

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مفتیان کرام رہنمائی فرمائیں 
شب برات کے روزے کی کیا حقیقت ہے اور کیا ایک روزہ رکھ سکتے ہیں یا دو روزے رکھنے کا حکم ہے 
سائل غلام ربانی خان ہزاری باغ جھارکھنڈ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجواب بعون الملک الوہاب. شب بارات یعنی پندرہ شعبان کا روزہ نفلی روزہ ہے حدیث شریف میں اسکی بڑی فضیلت ہے لیکن  اکیلا روزہ رکھنا مکروہ تنزیہی ہے جب تک اس سے پہلے یا بعد میں کوئی اور روزہ نہ رکھا جائے۔ جیسا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ’’تم میں سے کوئی صرف جمعہ کا روزہ نہ رکھے مگر اس سے پہلے اور بعد کا روزہ بھی رکھے۔‘‘ (ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الصوم، باب ما جاء فی کراهية صوم يوم الجمعة وحده، ۷۴۳)واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ
الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney