سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی کتنی اولادیں ہیں؟

سوال نمبر 168


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال:-- حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے بطن مبارک سے کتنے صاحبزادے اور کتنی صاحبزادیاں ہیں
مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی

سائل قمر شیدا انصاری  ساکی ناکہ ممبئی  400072





وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب

سیدۃ النساء حضرت فاطمۃالزہرا  رضی اللہ تعالٰی عنھا کے بطن پاک سے  تین صاحبزادگان
1️⃣ حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ
2️⃣ حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ
3️⃣حضرت سیدنا محسن رضی اللہ تعالٰی عنہ
اور تین صاحبزادیاں
1️⃣ سیدتنا رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنھا
 2️⃣سیدتنا زینب رضی اللہ تعالٰی عنھا

 3️⃣سیدتنا ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنھا؛

(سیرت مصطفیﷺ صفحہ 698)
[مکتبة المدینہ دعوت اسلامی]

(اور ایسا ہی شان خاتون جنت صفحہ 256 تا 264 پر ہے )

[مکتبة المدینہ دعوت اسلامی]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبـــــــــــــہ
محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ منگلور کرناٹک انڈیا
۲۵/ شعبان المعظم ۱۴۴۱؁ ہجری
۲۰/ اپریل ۰۲۰۲؁ عیسوی بروز پیر






ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney