آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

جنم دن منانا کیسا

سوال نمبر 135

سوال : کیا برتھڈے منانا درست ہے اور اس موقع پر جو کیک کاٹا جاتا ہے اسکا کھانا کیسا ہے ۔
المستفتی : ابو صالح 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 جواب حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ماہ میلاد مبارک میں یا آپ کی ولادت کی ساعت سعید کے موقع پر خوشیاں منانا عمدہ سے عمدہ کھانے مسلمانوں کو کھلانا صدیوں سے خوش عقیدہ مسلمانان عالم میں رائج و معمول اور بارگاہ رسالت میں مقبول ہے ۔
اور ظاہر ہے کہ کیک کاٹ کر بنیت حسن کھلانا بھی کارثواب اور بارگاہ رسالت میں اس کا ہدیہ کرنا یقینا محل قبول میں ہے . مگر کیک کاٹنے کو جو طریقہ مسلمانوں میں نصاری کی تقلید میں رائج ہوچکا ہے کہ محرم غیر محرم بلا امتیاز اس موقع سے شریک ہوتے ہیں ؛ کیک میں نام لکھا جاتا ہے پھر خاص اس نام پر چھری چلائی جاتی ہے ؛ چاروں طرف سے تالیوں کے شور و شرابا ہوتے ہیں مخصوص طرز کے ساتھ  نغمہ محرم و غیر محرم سب مل کر دھڑلے سےگاتے ہیں یہ طریقہ البتہ ناجائز و گناہ اور تقلید یہود و نصاری ہے جس سے احتراز لازم ہے تو مولد النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے موقع سے یہ بدرجۂ اولی ممنوع و ناجائز ہوگا. 
خلاصہ یہ کہ کیک کاٹ کر مسلمانوں کو کھلانا اپنی حد ذات میں جائز اور بنیت حسن محمود و بنیت ایصال ثواب علی حسب المدارج مستحب و متبرک ہوجاتا ہے . اور طریقۂ معہودہ کے ساتھ ہو تو ممنوع و ناجائز ہے ۔

واللہ اعلم بالصواب
 کریم اللہ رضوی






ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney