• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

17 مُحَرَّم بروز اتوار 1447ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہومنمازشک میں سجدہ سہو کر لے تو

شک میں سجدہ سہو کر لے تو

SRRazmi اپریل 30, 2019 نماز
سوال نمبر 173

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں اگر منفرد یا امام پر سجدہ سہو واجب نہ ہو کم علمی یامشکوک زہن کی وجہ سے سجدہ سہو کرلے کیا اس صورت میں نماز ہوگی ؟ 
سائل : قاضی سید اطہر حسین 


 جواب اگر وہ شخص منفرد ہے اور سجدہ سہو واجب نہیں تھا لیکن کیا تو اس کی نماز ہوگئی اسی طرح امام نے بلا ضرورت سجدہ سہو کیا تو مدرک یعنی وہ مقتدی جو پہلی رکعت سے آخر تک شریک جماعت رہے اور امام سب کی نمازیں ہوجائیں گی اس لئے کہ جب سجدہ سہو واجب نہ ہو تو اس کی نیت سے سلام پھیرتے ہی نماز تمام ہوجاتی ہے اور وہ اگر مسبوق ہے یعنی ایسا مقتدی ہے کہ جس کی کچھ رکعتیں چھوٹ گئیں اور امام بےجا سجدہ سہو کیا اور اس نے امام کی اتباع کی تو اس کی نماز باطل ہوگئی ملک العلماء حضرت علامہ امام علاء الدین کاسانی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ " المسبوق اذا تابع الامام فى سجود السهو ثم تبين انه لم يكن على الامام سهو حيث تفسد صلاة المسبوق " اھ ( بدائع الصنائع ج 1 ص 175 بحوالہ فتاوی فقیہ ملت ج 1 ص 217 ) 

واللہ اعلم بالصواب 
کریم اللہ رضوی



Join our WhatsApp Channel


اگلا مسئلہ
پچھلا مسئلہ

ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

  1. Unknown21 اکتوبر، 2019 کو 3:25 PM

    مسبوق کو کیسے پتا چلے گا کی امام نے بلا ضرورت کے سجدہ سہو کیا

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. JilaniMisbahi17 اکتوبر، 2023 کو 10:47 PM

      امام کو بتانا پڑے گا

      حذف کریں
      جوابات
        جواب دیں
    2. جواب دیں
تبصرہ شامل کریں
مزید لوڈ کریں...

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

ماہنامہ مسائل شرعیہ

ایک علمی و تحقیقی ماہنامہ، جو شرعی مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔ مکمل مطالعے کے لیے یہاں کلک کریں۔

📖 ماہنامہ
فالو کریں
📢 ہماری تازہ اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!
گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5328478

مشہور اشاعتیں

امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا تیجہ کرنا کیسا ہے؟

بیدم یہی تو پانچ ہیں مقصود کائنات کی تشریح

محرم میں تیجہ کرنا کیساہے؟

تعزیہ کے سامنے فاتحہ کرنا کیسا ہے؟

محرم کا کھچڑا (حلیم) بنانا کیسا ہے؟

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان