آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

سہرا پڑھنا کیسا

سوال نمبر 175
السلام علیکم
 کیا فرماتے علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ سہرا پڑھنا کیسا ہے، حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
المستفتی.محمد رضوان



وعلیکم.السلام
 الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایتہ الحق والصواب
 سہرا پڑھنا جائز ودرست ہے جبکہ سہرے کے اشعار درست ہوں اگر ایسے اشعار ہوں کہ اس میں دولھا کی تعریف ہو اور دولھا فاسق ہو مثلا تارک الصلاتہ ہو داڑھی منڈے ہو وغیرہ وغیرہ  جیساکہ بعض پیشہ ور حریص قسم کے لوگ پڑھتے ہیں تو ناجائز ہے کہ فاسق شرعا واجب الاہانت ہے یہاں تک کہ زبان سے اس کی مدح پر حدیث میں وارد ہے،،
 عن انس قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا مدح الفاسق غضب الرب واھتزلہ العرش، رواہ البیھقی فی شعب الایمان، مشکوتہ المصابیح باب حفظ اللسان فصل الثالث صفحہ ۴۱۴ 
ترجـمــہ
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب فاسق کی تعریف کی جاتی ہے تو رب تعالی غضب فرماتا ہے اور عرش  الہی لرز جاتا ہے، فاسق دولھا کی شان میں ایسے اشعار پڑھنا جس میں اس کی تعریف ہو یہ اس کی اعلی ترین تعریف ہے ظاہر ہےکہ یہ گناہ وحرام ہے حدیث مزکور سے معلوم ہوا کہ اگر دولھا فاسق ہے تو اس کی شان میں سہرے کے اشعار پڑھنا جائز نہیں ہے، ہا محفل عقد میں نعت ومنقبت اور بھتر ہے کہ کلام رضا پرھیں، لھذا حریص اور چاپلوس شاعروں کو خیال رکھنا چاہئے ان کی غرض صرف لوگوں کو خوش کرنے کی نہ ہو اور لوگوں کے جیب پر نظر نہ ہو بلکہ اللہ ورسول کی خوشنودوی حاصل کرنے کی نیت سے پڑھیں،
واللہ تعا لی ورسولہ الا علی اعلم بالصواب 

کتبہ
محمد علی قادری واحدی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney