سوال نمبر 193
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذ یل میں کہ ایک شخص نے اپنے بیوی کوایک طلاق دیا ٣ سال ہوگئے پھر ایک طلاق دیا ١٠مہینے ہوگئے پھر ایک طلاق دیا ٩دن ہوگئے اب ایسی صورت میں طلاق واقع ہوگی کی نہیں اگر طلاق واقع ہوگی تو کونسی طلاق واقع ہوگی قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

سائل.. محمد نسیم
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب ھوالموفق للحق والصواب
اگر طلاق اول یاثانی کے بعد رجعت ثابت نہیں ہےتوبائنہ ہوگئی ورنہ
صورت مسئولہ میں شخص مذکور کی بیوی پرطلاق مغلظہ واقع ہوگئی "لان الطلاق بلغ الی النھایة"
اب اس کی بیوی اسکے لئے حلال نہیں تاوقتیکہ حلالہ نہ ہو قرآن مجیدمیں اللہ تعالی سورہ نساء میں ارشاد فرماتاہے
فان طلقھا فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجاغیرہ
حلالہ کا طریقہ مشہور معروف ہےکہ مطلقہ عورت بعد عدت کسی دوسرے سنی صحیح العقیدہ مسلمان سے نکاح کرے پھروہ بعد وطی اسے طلاق دیدے یا اسکاانتقال ہوجائے اس کےبعد پھرعدت گزارکر وہ شوہر اول سے نئے مہرکےساتھ نکاح کرسکتی ہے ھکذا فی کتب الفقہیہ
ھذا ماظھر لی والعلم عنداللہ
کتبہ
منظوراحمد یارعلوی
0 تبصرے