آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا حضور علیہ السلام نے کبھی سفید لباس زیب تن فرمایا

سوال نمبر 196

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مفتیان کرام کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ 
کیا نبی اکرم ﷺ نے اپنی حیات طیبہ میں کبھی سفید لباس زیب تن فرمایا ؟ 
کوئی حوالہ مل جائے تو نوازش ہو گی
سائل مظہر علی



وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب ھوالموفق للحق والصواب
امت مسلمہ اس بات پر متفق ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سفید کپڑوں کو بہت پسند فرماتے تھے۔ متعدد احادیث میں اس کا تذکرہ ملتا ہے، یہاں اختصاراً ذکر کررہا ہوں:
٭...حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کپڑوں میں سے سفید کو اختیار کیا کرو،کیوں کہ وہ تمہارے کپڑوں میں بہترین کپڑے ہیں اور سفید کپڑوں میں ہی اپنے مردوں کو کفن دیا کرو۔ (ترمذی / الجنائز994، ابو داوٴد/ اللباس 4061، ابن ماجہ/ باب ماجاء فی الجنائز، مسند احمد247/1 صحیح ابن حبان)

٭... حضرت سمرہ  سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سفید لباس پہنو،کیوں کہ وہ بہت پاکیزہ ، بہت صاف اور بہت اچھا ہے اور اسی میں اپنے مردوں کو کفن دیا کرو۔ (النسائی ۔ الامر بلبس البیض من الثیاب، ترمذی، ابن ماجہ)

اورحضور صلی الله علیہ وسلم کی قمیص کا رنگ عموماً سفید ہوا کرتا تھا۔ (ابوداوٴد، ترمذی، ابن ماجہ، نسائی، مسند احمد، صحیح ابن حبان وغیرہ)

زیادہ پاکیزہ اس لیے کہ وہ بہت جلدی میلے ہوجاتے ہیں، اسی لیے زیادہ دھوئے جاتے ہیں،برخلاف رنگین کپڑوں کے، کیوں کہ دیر سے دھوئے جانے کی وجہ سے ان میں زیادہ گندگی ہوتی ہے۔ اچھے اس لیے کہ طبیعت سلیمہ ان کی طرف میلان کرتی ہے۔ (اشعة اللمعات ۔ کتاب اللباس) شیخ فقیہ ابو اللیث سمرقندی (متوفی 373ھ) نے اپنی کتاب ”بستان العارفین“ میں اور فقہ حنفی کی مشہور ومعروف کتاب ”رد المختار“ کے مصنف علامہ شامی نے تحریر کیا ہے کہ رنگوں میں پسندیدہ رنگ سفید ہے اور سفید لباس پہننا سنت ہے۔

ھذاماظھرلی والعلم عنداللہ
کتـبه
منظور احمد یارعلوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney