آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

عورت ہاتھ کہاں باندھے

سوال نمبر 195

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عورت نیت کرنے کے بعد ہاتھ کہاں باندھےگی؟ سینہ کے اوپر یا نیچے؟



عورت سینے پر ہاتھ باندھے گی جیسا کہ درج ذیل احادیث سے یہ بات واضح ہوتی ہے عن وائل بن حجر قال لي رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”یا وائل بن حجر، إذا صلیت فاجعل یدیک حذاء أذنیک، والمرأة تجعل یدیھا حذاء ثدییھا“ (معجم طبراني: ۲۲/۱۸) 
حضرت وائل ابن حجر سے روایت ہے کہ مجھ سے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ اے وائل جب تم نماز پڑھوتواپناہاتھ کانوں کے مقابل لے جاو اورعورت اپنے چھاتیوں کےمقابل لے جائے یہ ہاتھ اٹھانے سےمتعلق ہے رہاہاتھ باندھناتو اس سلسلہ میں
 امام ابو القاسم ابراہیم بن محمد القاری الحنفی السمر قندی (لکھتے ہیں:
وَ الْمَرْاَۃُ تَضَعُ [یَدَیْھَا]عَلٰی صَدْرِھَا بِالْاِتِّفَاقِ.
( شرح کنز الدقائق: ص۱۵۳)
ترجمہ: عورت اپنے ہاتھ سینہ پر رکھے گی،اس پر سب فقہاء کا اتفاق ہے۔
اورحضرت ملا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
وَ الْمَرْاَۃُ تَضَعُ [یَدَیْھَا]عَلٰی صَدْرِھَا اِتِّفَاقًا لِاَنَّ مَبْنٰی حَالِھَا عَلَی السَّتْرِ.
(فتح باب العنایۃ: ج۱ ص۲۴۳ سنن الصلوۃ)
وھکذا فی الھداية ایضا
کتبہ 
منظوراحمد یارعلوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney