آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مصلے کا کونہ موڑنا کیسا

سوال نمبر 226

 السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
 بعض لوگ نماز پڑھنے کے بعد مصلیٰ کا صرف کونا موڑ دیتے ہیں اور کہتے ہیں ایسا نہ کرنے سے اس پر شیطان نماز پڑھتا ہے،،
اور دیکھا گیا ہے کہ اکثر مسجد کے امام بھی ایسا کرتے ہیں،،
تو ایسا کرنا کیسا ہے؟؟؟؟ جواب عنایت فرمایے  .

سائل محمد اختر رضا




وعلیکم السلام و رحمة الله وبركاته
الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب
صورت مسئولہ میں یہ اعتقاد رکھنا کہ مصلی پر شیطان نماز پڑھتا ہے بے اصل ہے
جیسا کہ اسلامی اخلاق و آداب میں حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں  کہ
نماز پڑھنے کے بعد مصلیّٰ کو لپیٹ کر رکھ دینا چاہئیے  یہ اچھی بات ہے کہ اس میں زیادہ احتیاط ہے٬  مگر بعض لوگ جاۓ نماز کا صرف کونا لَوٹ( پلٹ یا موڑ ) دیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ ایسا نہ کرنے میں اس پر شیطان نماز پڑھے گا یہ بے اصل ہے ۔

اسلامی اخلاق و آداب صفحہ ١۵۰    مسجد اور قبلہ کے آداب

اور ایسا ہی بہار شریعت سوفٹوئر حصہ ۱۶ صفحہ۵۰۲. میں بھی ہے

رہ گئی بات کہ  اکثر مسجد کے امام بھی ایسا کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے جو لوگ ایسا کرتے ہیں  یہ مسئلہ ان کو معلوم نہ ہو، یا پھر مسئلہ کی معلومات کے سبب موڑ دیتے ہیں کہ لپیٹ دینا بہتر بتایا گیا ہے ،
 بہر حال  مصلی کو لپیٹ کر رکھ دینا چاہئیے

والله اعلم باالصواب
کتبـــہ
محــــمد معصــوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا
۲۹ ربیع النور شریف ۱۴۴۱ھ
۲۷ نومبر ۲۰۱۹ء بروز بدھ
          +918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney