آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح کرنا کیساہے؟

سوال نمبر 249

السلام علیکم    
 ایک بہن باپ  کے نکاح میں ہےدوسری ایک سگی بہن بیٹے کی نکاح میں آسکتی ہے کہ نہیں جبکہ بیٹا دوسری بیوی  کا ہے جو کہ انتقال کر گئ ہے اسی باپ کا بیٹا ہے  جلد ازجلد جواب عنایت  فر مائیں  بینو وتوجروا



وعلیکم السلام
الجواب
نکاح ہوجائے گااس لئے کہ وہ  سوتیلی ماں کی سگی بہن ہوئی اس لئے اس سے نکاح ہوجائے گابشرطیکہ اور کوئی مانع نہ ہو

:قال ابن عابدین عن الخیر الرملي:ولا تحرم أم زوجة الأب ولا بنتھا فأخت زوجة الأب أولى بأن لا تحرم (شامی ۴:۱۰۵)
فتاوی شامی میں کہ باپ کے بیوی کی ماں حرام نہیں ہوتی اور نہ ہی اس سوتیلی ماں کی بیٹی جو دوسرے باپ سے ہو
تو بدرجہ اولی اس سوتیلی ماں کی بہن حرام نہ ہوگی

ھذاماظہرلی والعلم عنداللہ
کتبه
منظوراحمد یارعـــلوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney