آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا مرید ہونا ضروری ہے

سوال نمبر 250

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎     
 سوال کیا کسی سے مرید ہونا ضروری ہے اگر مرید نہ ہو کسی سے تو شریعت کی نظر میں کیا حکم ہے اور کس سے مرید   ہونا چاہیۓ  مہر بانی کرکے جواب عنا یت فرماٸیں بالتفصیل        
ساٸل غلام یاسین




الجواب ھوالموفق للحق والصواب
 بیعت کا لغوی معنیٰ بک جانا اور اِصطلاحِ شرع و تصوّف میں اس کی متعددصورتیں ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ  کسی پیرِکامل کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر گزشتہ گناہوں سے توبہ کرنے،آئندہ گناہوں سے بچتے ہوئے  نیک اَعمال کا اِرادہ  کرنے اور اسے اللہ  عَزَّ   وَجَلَّ کی مَعْرِفَت کا ذریعہ بنانے کا نام بیعت ہے۔یہ سُنَّت ہے،آج کل کے عُرفِ عام میں اسے  ”پیری مُریدی“ کہا جاتا ہے۔ بیعت کا ثبوت قرآنِ کریم میں موجود ہے چُنانچہ پارہ 15سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 71 میں خدائے رحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:

یَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْۚ  
 ترجمۂ کنزالایمان:جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے۔

اِس آیتِ مُبارَکہ کے تحت مُفَسِّرِ شَہیر،حکیمُ الْامَّت حضرتِ مفتی احمد یا ر خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں:اِس سے معلوم ہوا کہ دُنیا میں کسی صالح(نیک) کو اپنا امام بنا لینا چاہئے  شریعت میں ’’تقلید‘‘ کر کے  اور طریقت میں’’بیعت‘‘ کر کے تاکہ حشر اچھوں کے ساتھ ہو۔ اگر صالح(نیک) امام نہ ہو گا تو اس کا امام شیطان ہوگا۔اس آیت میں  تقلید،بیعت اور مُریدی سب کا ثبوت ہے۔
اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنَّت،مجدِّدِ دین وملّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:بیعت بیشک سنَّتِ محبوبہ(پسندیدہ سنَّت)ہے،
 امام اَجل، شیخ الشیوخ شہاب الحق والدین عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہُ کی عوارف شریف سے شاہ  ولیُّ اﷲ دِہلوی کی”قولُ الجمیل“ تک اس کی تصریح اور اَئمہ و اکابر کا اس پر عمل ہے اور  رَبُّ العزّت عَزَّ  وَجَلَّ فرماتاہے:
اِنَّ الَّذِیْنَ یُبَایِعُوْنَكَ اِنَّمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰهَؕ-یَدُ اللّٰهِ فَوْقَ اَیْدِیْهِمْۚ- (پ۲۶،الفتح :۱۰)

 ترجَمۂ کنزالایمان:وہ جو تمہاری بیعت کرتے ہیں وہ تو  اللّٰہ ہی سے بیعت کرتے ہیں، ان کے ہا تھوں پر اللّٰہ کا ہاتھ ہے

ان عبارات باہرہ  واقوال ظاہرہ سے ثابت ہواکہ پیری مریدی اچھی بات ہے جبکہ اسکے مقاصد حسنہ کو پیش نظررکھاجائے: 


واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبـہ
منظوراحمد یارعـــلوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney