مسجد میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانا کیسا ؟

سوال نمبر 234

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مسجد میں حسب ضرورت سی۔سی۔ٹی وی کیمرا لگانا جائز ہے یا نہیں ؟ نیز جس مسجد میں سی۔سی۔ٹی وی کیمرا لگا ہو اس مسجد میں نماز پڑھنے سے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں 
المستفتی : محمد ابرار قادری 
سارے پالیا بنگلور کرناٹک



وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ 
 جواب اسلام میں تصویر کشی حرام و ناجائز اور لعنت کا کام ہے احادیث میں اس پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں ۔ لیکن جہاں چوری ڈکیتی ، خیانت ، جان و مال کے تلف و ضیاع ہونے کا شدید خطرہ ہوں تو وہاں حفاظتی نقطہ نظر سے  CCTV CAMERA) نصب کرنے کی دفع مضرت کے اصول کے پیش نظر اجازت ہے ۔ جیسا کہ الاشباہ و النظائر میں ہے کہ " اَلضَّرُوْرَاتُ تُبِیْحُ الْمَحْظُوْرَاتِ " اھ ( الأشباہ والنظائر لإبن نجیم ص 307 / القواعد الفقہیہ ص 270 ) مذکورہ قاعدے کلیہ سے یہ ثابت ہوا کہ ضرورتاً مسجد میں سی سی کیمرہ  لگانا جائز ہے تو اس میں نماز پڑھنا بھی جائز ہے 

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
 کریم اللہ رضوی






ایک تبصرہ شائع کریں

3 تبصرے

  1. حضور مفتی افضال صاحب ( بریلی شریف ) نے تو ناجائز کہا ہے فتویٰ بھی موجود ہے

    جواب دیںحذف کریں
  2. حضور والا اس 👆کی وضاحت فرما دیں مہربانی ہوگی

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney