سوال نمبر 264
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ذوالاحترام
(۱)حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دادا کا نام کیا ہے
(۲)نمرود کا اصلی نام کیا ہے فقط والسلام علیکم
فیضی
الجواب ھوالموفق للحق والصواب؛
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نسب: آپ تارخ ابن ناخور کے فرزند ہیں آپ کا نام ابراہیم اور آپ کا لقب ابو الضیفان (بہت بڑے مہمان نواز) ہے۔ آپ کا نسب یہ ہے: ابراہیم ابن تارخ ابن ناخور ابن سازوع ابن رعو ابن تاتع ابن عابر ابن شالح ابن ارفحشذ ابن سام بن نوح۔ (تفسیر حقانی)
آپ کی پیدائش طوفان کی سترہ سو نو سال بعد ہوئی..
اور بعض تفسیروں میں یہ تفصیل ملتی ہےکہ اُر کا شاہی خاندان جو حضرت ابراہیم ؑ کے زمانہ میں حکمراں تھا۔ اس کے بانی اول کا نام اُر نمّو تھا۔ اسی سے اس خاندان کو نمّو کا نام ملا جو عربی میں جا کر نمرود ہو گیا۔
ھذاماظهرلی والعلم عند اللہ
کتـبـہ
منظوراحمدیارعلوی ممبئی
0 تبصرے