آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کوئی کہے کہ میں نے خواب میں اللہ تعالٰی کو دیکھا ہے تو

سوال نمبر 279

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام شرع متین اس مسئلے میں:
اگر کوئی پیر ،عالم یا عام انسان یہ کہے کہ اس نے اپنے چشم سے یا خواب میں اللہ عزوجل کا دیدار کیا ہے، 
تو یہ بات ماننے والی ہے یا نہیں؟ مفصل مدلل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں
سائل ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی، مانخورد ممبئی




 وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب
خواب کی حالت میں اس دنیا میں اللہ تعالی کا دیدار ہو سکتا ہے، بیداری کی حالت میں نہیں،یہ سعادت اسی کومیسرجس پر اللہ رب العزت کاخصوصی کرم ہوجائے ہر کس وناکس کے لئے نہیں 
البتہ آخرت میں ہر سُنّی مسلمان کے لیے ممکن بلکہ واقع۔ رہا قلبی دیدار یا خواب میں ، یہ دیگر انبیا علیہم السلام بلکہ اولیا کے لیے بھی حاصل ہے۔ ہمارے امامِ اعظم  رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو خواب میں   سو ۱۰۰بار زیارت ہوئی۔

  في ’’منح الروض الأزہر‘‘، ص۱۲۴:
رؤیۃ اللّٰہ سبحانہ وتعالی في المنام، فالأکثرون علی جوازہا من غیر کیفیۃ وجہۃ وہیئۃ أیضاً في ہذا المرام، فقد نقل أنّ الإمام أبا حنیفۃ قال: رأیت رب العزۃ في المنام تسعاً وتسعین مرۃ، ثم رآہ مرۃ أخری تمام المائۃ و قصتہا طویلۃ لا یسعہا ہذا المقام
بہارشریعت ح /اول
 بیداری کی حالت میں صرف حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے دیدار الہی کیا، اس کے علاوہ کسی کو یہ سعادت نصیب نہ ہوئی۔ البتہ بروز قیامت، اللہ تعالی ہر جنتی شخص کو اپنا دیدار حالت بیداری میں کروائے گا۔ قرآن نے اس بات کو یوں بیان فرمایا :
 وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ.
بہت سے چہرے اُس دن شگفتہ و تروتازہ ہوں گے

إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ.

اور (بلا حجاب) اپنے رب (کے حسن و جمال) کو تک رہے ہوں گے
سورة القيامة 22. 23
صورت مسئولہ میں بحالت خواب ممکن اوربیداری میں نہیں

 واللہ تعالی اعلم
ھذاما ظہرلی والعلم عنداللہ
کتبـــه
منظوراحمد یارعـــلوی ممبئی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney