بیمہ کرانا کیسا

سوال نمبر 290

السلام علیکم
بیمہ کرانا کیسا ہے ( جائز یا نا جائز) تفصیلی جواب عنایت فرمائیں

سائل مناظر حسین ممبئی




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب الہم بعون الملک الوہاب 
ہندوستان میں لائف انشورینس یعنی زندگی بیمہ کرانا جائز ہے مگر ہر اس شخص کو اجازت نہیں صرف اسی کو اجازت ہے جس کو اپنی موجودہ مالی حالت کے ساتھ تین سال کی مقررہ یا اسکے بعد کی مدت موسعہ تک تین سال کی تمام قسطیں جمع کرنے کا ظن غالب ملحق بالیقین ہو اور جس شخص کی موجودہ مالی حالت مدت موسعہ تک تین سال کی پالیسی قائم رکھنے کے قابل نہیں اس کا ظن ملحق بالیقین نہیں تو ایسے  شخص کو بیمہ پالیسی کی اجازت نہیں  صحیحہ فقہ اسلامی ص۳۲

زندگی بیمہ سے حاصل شدہ آمدنی حلال ہے اسے اپنے دینی ودنیوی امور میں صرف کرنا بھی جائز ہے کہ وہ نفع حقیقت میں سود نہیں بلکہ ایک جائز مال ہے جو مالک کی رضا سے ملتا ہے تحقیق تفصیل کیلئے رسالہ جدید بینک کاری اور اسلام  کا مطالعہ کریں 
و اللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

فتاوی مرکز تربیت افتاء ص ۲۷۳

محمد رضا امجدی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney