ایک آنکھ سے اندھے بکرے کی قربانی کا حکم

سوال نمبر 294

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ 
ایک بکرا ہے جو ایک آنکھ کا اندھا ہے کیا اس کی قربانی ہو سکتی ہے ؟ 
سائل : چاند بابو




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 جواب جس جانور کی آنکھ کی بینائی بالکل یا اکثر چلی گئی ہو تو اس کی قربانی درست نہ ہوگی جیسا کہ در مختار میں ہے کہ " 
و مقطوع اکثر العین ای التی ذهب اکثر نور عینها " اھ ( در مختار ج 9 ص 468 : کتاب الاضحیة ، مطبوعہ زکریا )
 اور اسی میں ہے کہ " لا بالعمياء والعوراء و العجفاء " اھ ( در مختار ج 9 ص 535 ) اور فتاوی عالمگیری میں ہے کہ
 " ولا تجوز العمياء و العوراء البين عورها الخ " اھ ( فتاوی عالمگیری ج 5 ص 297 : کتاب الاضحیة ، الباب الخامس فى بيان محل إقامة الواجب )
 اور بہار شریعت میں ہے کہ " بھینگے جانور کی قربانی جائز ہے ۔ اندھے جانور کی قربانی جائز نہیں اور کانا جس کا کاناپن ظاہر ہو اس کی بھی قربانی ناجائز ہے " اھ ( بہار شریعت ج 3 ص 341 : قربانی کے جانور کا بیان )  

واللہ اعلم باالصواب
کریم اللہ رضوی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney