سوال نمبر 297
لسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آپ لوگوں کی بارگاہ میں ایک ضروری مسئلہ پیش خدمت ہے
بغیر آذان کے مسجد میں جماعت کرنا کیسا ہے نماز ہوگی یا نہیں
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب صورت مسؤلہ میں جواب یہ ہے کہ پانچوں وقت کی فرض نماز اور انہیں میں جمعہ بھی ہے جب جماعت مستحبہ کے ساتھ مسجد میں وقت پر ادا کی جائیں تو ان کے لئے اذان سنت مؤکدہ ہے اور اس کا حکم مثل واجب کے ہے اگر آذان نہ کہی گئی تو وہاں کے سب لوگ گنہگار ہوں گے
اور مسجد میں بلا آذان کے جماعت کرانے سے نماز تو ہوجائے گی لیکن مکروہ ہوگی اور وہاں کے سب لوگ گنہگار ہونگے
قانون شریعت بہار شریعت 85
واللہ اعلم بالصواب
0 تبصرے