سوال نمبر303
علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے. کہ جمعہ کا خطبہ نماز سے پہلے اور عید کا خطبہ نماز کے بعد کیوں پڑھتے ہیں
دلیل کے ساتھ جواب عنایت کریں
سائل.. محمد عقیل رضا
متعلم. دارالعلوم اہلسنت غریب نواز بارسوئی کٹیہار
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے
خطبۂ جمعہ واجب ہے اور عیدین کا خطبہ سنت ہے
لہذا واجب شئی پر مقدم ہوتا ہے
اسی طرح اک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ خطبہ جمعہ نماز سے پہلے اسلئے ضروری ہے کہ وہ جمعہ کے لے شرط ہے اور شرط شئی شئی پر مقدم رہتی ہے
درمختار میں ہے... کونھا قبلھا لان شرط شئی سابق علیہ ..جلد سوم ص19 باب الجمعہ.
اور عیدین میں خطبہ بعد میں اسلئے ہے کہ سرکار مدینہ قرار قلب و سینہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم سے یہی ثابت ہے
نیز خطبۂ عیدین کی مشروعیت بندے کی تعلیم ونصیحت کےلے ہوئی کہ عید کے دن ان کے لئے کیا واجب ہے اسی لئے نماز سے موخر ہے تاکہ اس نصیحت اور تعلیم پر عمل زمانہ تعلیم سے قریب ہو
بخاری شریف میں ہے...
عن ابن عباس قال شہدت العید مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وابی بکر وعمر وعثمان فکلھم کانوا یصلون قبل الخطبۃ
ترجمہ. حضرت ابن عباس سے مروی ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے سرکار صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر وعمر وعثمان رضی اللہ عنھم .ہر ایک کے ساتھ نماز عید ادا کی تو سب نے نماز عیدین خطبہ سے پہلے پڑھائی اور بعد میں خطبہ دیا
(از ماخوذ فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول باب الجمعۃ والعیدین ص320)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ.العبدالاثیم
غلام غوث رضوی
0 تبصرے