کیا ہر بار عمرہ میں احرام کو دھونا ضروری ہے

سوال نمبر 315

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماے کرام و مفتیان عظام  مسئلہ ذیل میں
ایک بار عمرہ کرنے کے بعد اگر دوسرا عمرہ کرنا چاھے پہلے دن یا دوسرے دن یا جب جب کرنا چاھے تو کیا ہر مرتبہ احرام کو دھونا ضروری ھے جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع فراہم کریں نوازش ہوگی
المستفتی اختر معصومی رانی پور سعد اللہ نگر بلرام پور




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایتہ الحق والصواب
 حضور صدرالشر یعیہ علامہ مفتی محمد امجد علی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ احرام کے لئےایک چادر نئی یا دھلی اوڑھیں ایسا ہی ایک تہبند باندھیں یہ کپڑے سفید اور نئے بہتر ہیں،،،، 
بھار شریعت حصہ (ششم صفحہ 1072) اس سے معلوم ہوا کہ احرام کا کپڑا نیا ہو تو بہتر ہے ضروری نہیں ہے،،  یا پرانا ہو تو دھلا ہو یہ بہتر ہے لہذا صورت مستفسرہ کا جواب یہ ہے کہ  ہر بار نئے عمرے کے لئے احرام کا دھونا ضروری نہیں ہے ہاں ہر بار دھلنا بہتر ہے اور افضل ہے 

و اللــہ تعــالی اعلــم بالصـــــواب
کتبہ
 محمد علی قادری واحدی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney