زمزم کے برکات کیا ہیں

سوال نمبر 320

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
زمزم شریف کے برکات کیا ہیں اور ان کو کیسے پینا رہتا ہے
سائل :--- کلیم اللہ





 الجواب
زمزم شریف دوا بھی ہے، غذا بھی ہے، شفاء بھی ہے،
لیکن آج لوگ انجانے میں اس کی بے ادبی بھی کر ڈالتے ہیں
اور کچھ لوگ زم زم شریف کے پانی کو عام پانیوں کی طرح سمجھ کر اپنے مصرف میں لاتے ہیں دعاء ہے رب العزت کی بارگاہ میں کہ اللہ عزوجل انھیں عقل سلیم عطا فرمائے آمین ثم آمین

زمزم شریف کے بارے میں چند احادیث ملاحظہ فرمائیں.....
      حدیث شریف
ہشام بن عروہ اپنے والد حضرت عروہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی ہیں کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا زم زم کا پانی اٹھا کر لے جاتیں اور فرماتیں رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم بھی اسے لے جاتے تھے...
(ترمزی، عربی اردو جلد اول، ابواب الحج، حدیث 951 صفحہ 500 ،مطبوعہ فرید بک، لاہور، پاکستان)
     فائدہ :-- جو پانی حضرت اسماعیل علیہ السلام کے مبارک ایڑھیوں سے نکلا وہ اتنا متبرک ہے کہ اسے بھر کر لے جانے کا حکم ہے تو جس پانی میں لعاب دہن مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم شامل ہو جائے وہ پانی کس قدر متبرک ہوگا -- 

اور آگے دوسری حدیث میں ارشاد ہے کہ

 حدیث شریف
علی بن محمد، عبیداللہ بن موسی، عثمان بن الاسود، محمد بن عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا - ان کے پاس ایک شخص آیا - ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ نے دریافت کیا - تم کہاں سے آئے ہو- اس نے جواب دیا زم زم سے ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا زمزم جیسے پینا چاہیے تم نے ویسے پیا ہے یا نہیں؟ اس نے دریافت کیا کس طرح پینا چاہیے تھا - ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا جب تم اسے پیو تو قبلہ کی جانب منہ کرو اللہ تعالٰی کا نام لے لو تین سانس لے لو اور خوب پیٹ بھر کر پیو - جب پی چکو تو اللہ تعالٰی کی حمد کرو کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا - ہمارے اور منافقین کے مابین فرق یہ ہے کہ وہ زم زم پیٹ بھر کر نہیں پیتے --
(سنن ابن ماجہ، عربی اردو، جلد دوم، باب الشرب، من زمزم، حدیث 845، صفحہ 242 ،مطبوعہ فرید بک، لاہور، پاکستان......

فائدہ :--- ان احادیث مبارکہ سے 
  آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ زمزم شریف کے کیا برکات ہیں اور کس طرح ہمیں پینا چاہیے....
        کتبہ
صبغت اللہ فیضی نظامی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney