آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

وقت ذبح کیا کہنا چاہئے

سوال نمبر 321

السلام علیکم ورحمة اللہِ وبرکاتہ

کیافرماتےھیں علماۓ دین وملت ومفتیان شرع متین مندرجہ مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جانور ذبح کرتے وقت بسم اللہِ اللہُ اکبر کہنا کیاہے ؟ فرض ھے یا واجب سنت ھے یا مستحب  بحوالہ جواب عنايت کردیں کرم بالاۓ کرم ہوگا    

سائل محمد شاھدرضا قادری منظری





وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجــواب الھـم ھــدایـۃ الحـق والصــواب:

جانور ذبح کرتے وقت بسم اللہ اللہ اکبر کہنا مستحب ہے مگر اللہ تعالی کے ناموں سے کسی نام کا لینا ضروری ہے ورنہ حلال نہیں ہوگا ،ہاں کسی دوسری زبان میں بھی اللہ کا نام لے گا تو بھی جائز ہے ،
علماء فرماتے ہیں کہ قربانی کے وقت بسم اللہ کہنا واجب ہے اور بسم اللہ اللہ اکبر کہنا مستحب ہے ،اگر صرف تنہا نام ہی ذکرکرے یا نام کے ساتھ صفت بھی ذکر کرے دونوں صورتوں میں جانور حلال ہے ۔
فرمانِ باری تعالی ہے:
وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللّہ عَلَيْهِ وَإِنَّهُ لَفِسْقٌ 
(سورہ انعام ،آیت 122)
ترجمہ: اور اسے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیاہواور وہ بیشک حکم عدولی ہے
 (کنز الایمان )
اس کی تفسیر میں صدر الافاضل حضرت علامہ سید محمد نعیم الدین مرادآبادی رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے لکھا ہے : 
جو جانور بغیر تسمیہ کے یا بغیر خدا کے نام پر ذبح کیا گیا وہ حرام ہے لیکن جہاں مسلمان ذبح کرنے والا وقت ذبح بسم اللہ اللہ اکبر کہنا بھول گیا وہ ذبح جائز ہے وہاں ذکرتقدیری ہے جیسا کہ حدیث شریف میں وارد ہے
 (تلخیص از حاشیئہ کنز الایمان،پارہ 8/زیر آیت 122/
صاحب بہار شریعت نے لکھا ہے : دوسرے سے ذبح کرایا اور خود اپنا ہاتھ بھی چھری پر رکھ دیا کہ دونوں نے ملکر ذبح کیا تودونوں پر بسم اللہ کہنا واجب ہے ایک نے بھی قصدا چھوڑ دی یا یہ خیال کر کے چھوڑ دی کہ دوسرے نے کہہ لی  مجھے کہنے کی کیا ضرورت جانور حلال نہ ہوا ، 
(بہار شریعت بحوالہ در مختار ،کتاب الاضحیہ ،ج ۹،ص۵۵۱،)
حضرت علامہ مفتی امجد علی۔علیہ الرحمۃ نے یہ بھی لکھا ہے کہ :
,,تنہا نام ہی ذکر کرے یا نام کے ساتھ صفت بھی ذکر کرے دونوں صورتوں میں جانور حلال ہو جاتا ہے مثلا اللہ اکبر ،اللہ اعظم ،اللہ اجل،اللہ الرحمن،اللہ الرحیم، یا صرف اللہ یا الرحمن یا الرحیم کہے اسی طرح سبحان اللہ یا الحمد للہ یا لا الہ الا اللہ پڑھنے سے بھی حلال ہو جائے گا ،اللہ عز و جل کا نام عربی کے سوا دوسری زبان میں لیا جب بھی حلال ہو جائے گا ،خود ذبح کرنے والا اللہ عز وجل کا نام اپنی زبان سے کہے ،،
(بہار شریعت ،حصہ پانزدہم،ص ۳۱۴،جلد سوم ، مجلس المدینۃ العلمیہ،)

و اللــہ تعــالی اعلــم بالصـــــواب

کتبہ
محمد اختر علی واجد القادری 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney