قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کی دعا

سوال نمبر 324

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا قربانی کے جانور کو ذبح کرتے وقت کوئی الگ سے دعا پڑھنی ہوگی 
وہ دعا کونسی ہے  مہربانی فرمائیں




 وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الجواب ھوالموفق للحق والصواب
قربانی کرتے وقت یہ دعا پڑھیں👇🏼


اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّمَآ اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ  لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَبِذَالِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اَللّٰھُمَّ مِنْکَ وَلَکَ بِسْمِ اللّٰہِ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ

مندرجہ بالا دعاپڑھ کرجانورکو بائیں پہلو پر لٹائیں اس طورپرکہ روبقبلہ ہوپھرتیز چھری سے بسم اللہ اللہ اکبر کہتے ہوئےذبح کریں۔ ذبح میں چار رگیں یاانکااکثر حصہ کٹنی چاہئے۔ ذبح کے بعد یہ دعا پڑھیں۔

اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْهُ مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ حَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍصَلَّی الله عَلیهِ وَسَلَّمِ وَخَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْهِ السَّلاَمُ;

اگر ذبح کرنے والا کوئی اورہوتو مِنِّیْ کی جگہ مِنْ کہکر اس کا نام لےجس کی طرف سے قربانی کی جا رہی ہو

ذبح کرنے والےاگر دو ہوں جو ملکر ذبح کر رہےہوں تو دونوں بسم اللہ اللہ اکبر کہیں 



واللہ تعــالی اعـلم

کتبه
منظوراحمد یارعـــلوی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney