آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

طلاق مغلظہ کے بعد بیوی کو رکھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 323

السلام علیکم و رحمۃ اللہ
کیا بیوی کو طلاق مغلظہ دینے کے بعد جان و مال کے خوف سے بلا حلالہ رکھ سکتا ہے ،
سائل :احمد رضا گونڈوی،




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون اللہ التواب
طلاق مغلظہ کے بعد بیوی کورکھنا حلال نہیں ہے ، اللہ سبحانہ و تعالی کا یہی حکم ہے :

فَإِن طَلَّقَهَا فَلاَ تَحِلُّ لَهُ مِن بَعْدُ حَتَّى تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ. 
’’پھر اگرطلاق (بھی) دیدے تو یہ عورت اس کے لئے حلال نہیں، یہاں تک کسی اور خاوند سے نکاح و قربت نہ کر لے‘‘
 ﴿۔البقرة، 2 : 230﴾
 حدیث پاک میں ہے :
 عن عائشة أن رجلا طلق امرأته ثلاثا فتزوجت فطلق فسئل النبی صلی الله عليه وآله وسلم أتحل للأول قال لا حتی يذوق عسيلتها کما ذاق الأول.
 ’’حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں،اس عورت نے کہیں اور شادی کر لی۔ اس نے بھی طلاق دیدی پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا کہ آیا یہ عورت پہلے خاوند پر حلال ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں جب تک دوسرے خاوند کی طرح اس کی مٹھاس نہ چکھ لے‘‘۔
 ﴿بخاری، م 256 ه، الصحیح، 5 : 2014، رقم : 4961، دار ابن کثير اليمامة بيروت، سن اشاعت 1407 ھ﴾
  مذکورہ بالا آیت کریمہ اور حدیث پاک سے ثابت ہوا کہ طلاق مغلظہ کے بعد بیوی کو رکھنا جائز نہیں اگر کوئی رکھے تو یہ رکھنا ناجائز ہوگا ، ہاں اگر خوف جان و مال یا کوئی اور وجہ ہو  تو اپنی سابقہ عورت کو صلاح دے کہ وہ کسی دوسرے مرد سے شادی کرے اور اس کے ساتھ قربت بھی کرے ، اگر وہ شوہر بھی مر جاتا ہے یا کسی وجہ سے طلاق دے دیتا ہے تو اس کو اپنے نکاح میں لاسکتا ہے کہ اسلام عورت کو ذلیل و رذیل نہیں سمجھتا گر چہ وہ کئی بار شادی کرے اور طلاق لے لے 
 (کما افہم عن عبارات العلماء )
 واضح رہے کہ مروجہ نظام بعد طلاق کہ بیوی کو کسی دوسرے سے نکا ح کراکر شب دو شب رکھ کر طلاق دینے کہا جاتا ہے خالص جہالت و غیر شرعی ہے کہ اسلام میں نکاح وقت مخصوص کے لئے نکاح کرنا جائز نہیں اور شرع میں ایسوں کے لئے زجر و توبیخ ہے ، آج یہی وجہ ہے کہ غیروں نے حلالہ کو خواتین کے ساتھ مذاق  سمجھا اور اسلام کا خوب مذاق اڑایا ۔ اللہ تعالی ہم کو تبلیغ دین کا موثر شعور عطا فرمایے

واللہ اعلم بالصواب۔
          کتبہ
 محمد اختر علی واجد القادری



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney