آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا مومن کبھی ناپاک نہیں ہوتا

سوال نمبر 329

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرح عظام کہ
زید حالت ناپاکی میں نماز و قرآن پڑھتا ہے اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ تم پر غسل فرض ہے تو وہ سرکار علیہ السلام کی ایک حدیث پیش کرتا ہے
المؤمن لا ینجس
یعنی مؤمن کبھی ناپاک نہیں ہوتا
غور طلب امر یہ ہے کہ آیا یی حدیث صحیح ہے یا نہیں اور اگر صحیح ہے تو زید کا قول کیسا  ؟
سائل :- عظیم الدین فیصلہ آبادی
سوال بذریعے ویب سائٹ




الجـــــواب
زید اعلی درجہ کا جری وبیباک احکام شرع سےجاہل فقہی بصارت سے عاطل انسان ہے اسے ایسا ہرگر نہیں کرنا چاہیے
کیااسے قرآن عظیم کی یہ آیت نہیں معلوم لایمسہ الا المطھرون قرآن کو  پاک وصاف ستھرے لوگ ہی چھوئیں 

مومن نجس نہیں ہوتایہ حدیث درست ہےجیساکہ حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے 
[عن أبي هريرة:] لَقِيَنِي رَسولُ اللَّهِ ﷺ وأَنا جُنُبٌ، فأخَذَ بيَدِي، فَمَشيتُ معهُ حتّى قَعَدَ، فانْسَلَلْتُ، فأتَيْتُ الرَّحْلَ، فاغْتَسَلْتُ ثُمَّ جِئْتُ وهو قاعِدٌ، فَقالَ: أيْنَ كُنْتَ يا أبا هِرٍّ، فَقُلتُ له، فَقالَ: سُبْحانَ اللَّهِ يا أبا هِرٍّ إنَّ المُؤْمِنَ لا يَنْجُسُ.

البخاري (٢٥٦ هـ)، صحيح البخاري ٢٨٥ • [صحيح] • شرح رواية أخرى
مومن نجس نہیں ہوتا بلکہ محدث ہوتاہے جیساکہ اللہ تعالی کاارشادگرامی ہے
  ان کنتم جنبا فاطھروا (القرآن)

لھذازید کایہ کہناکی مومن نجس نہیں ہوتاکا مطلب محدث بھی نہیں ہوتااس لئے وہ نماز وقرآن بلاطہارت پڑھتاہے  یہ اس کی جہالت ہے اورعلم شرع سے ناواقفیت ہےاس پر لازم ہے کہ وہ توبہ واستغفارکرے اور پڑھی گئی نمازوں کااعادہ بھی کرے ورنہ اسکا سخت بائیکاٹ کیاجائے

و اللــہ تعــالی اعلــم بالصـــــواب
کتبـه
منظوراحمد یارعـــلوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney