آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

عید الاضحی کا طریقہ

سوال نمبر 331

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسلئہ کے بارے میں کہ نماز عید الاضحی پڑھنے کا بہترین طریقہ بتائیں کرم نوازش ہوگی
سائل محمد دانش رضا رضوی جہان آباد




وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوہاب 

نماز عیدالاضحی کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اس طرح نیت کرے نیت کی میں نے دورکعت نماز عید الاضحی واجب مع زائد چھ تکبیروں کے واسطے اللہ تعالی کے پیچھے اس امام کے منھ میرا کعبہ شریف کی طرف اللہ اکبر کانوں تک ہاتھ اٹھائے اور اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لے پھر ثنا پڑھے پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائے اور اللہ اکبر کہ کر  ہاتھ چھوڑ دے پھر ہاتھ اٹھائے اور اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ چھوڑ دے پھر ہاتھ اٹھائے اور اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لے یعنی پہلی تکبیر میں ہاتھ باندھے، اس کے بعد دو تکبیروں میں ہاتھ لٹکائے پھر چوتھی تکبیر میں باندھ لے۔ اس کو یوں یاد رکھے کہ جہاں تکبیر کے بعد کچھ پڑھنا ہے وہاں ہاتھ باندھ ليے جائیں اورجہاں پڑھنا نہیں وہاں ہاتھ چھوڑ ديے جائیں، پھر امام اعوذ اور بسم اللہ آہستہ پڑھ کر جہر کے ساتھ الحمد اور سورت پڑھے پھر رکوع و سجدہ کرے، دوسری رکعت میں پہلے الحمد و سورت پڑھے پھر تین بار کان تک ہاتھ لے جا کر اللہ اکبر کہے اور ہاتھ نہ باندھے اور چوتھی بار بغیر ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہتا ہوا رکوع میں جائے، یاد رہے کہ ہر دو تکبیروں کے درمیان تین تسبیح کی قدر سکتہ کرے 

واللہ اعلم.بالصواب

الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney