• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

26 مُحَرَّم بروز منگل 1447ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہوممتفرقاتحدیث لولاک کی تحقیق

حدیث لولاک کی تحقیق

SRRazmi اگست 15, 2019 متفرقات
سوال نمبر 334

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ 
لولاک لما خلقت الافلاک والارضین ۔
یہ جو حدیث قدسی ہے اسکی سند اور حوالہ چاہئے ۔
والسلام جزاءک اللہ تبارک و تعالی۔

السائل عیاض احمد




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب ھوالموفق للحق والصواب

لوْلاكَ لما خلقتُ الأفلاكَ 
ملا علي قاري (١٠١٤ هـ)، الأسرار المرفوعة ٢٨٨ • قيل لا أصل له أو بأصله موضوع
[لفظه نفس لفظ الحديث ٥ مع اختلاف في الحركات أو علامات الترقيم]

حدیث "لولاک لماخلقت الأفلاک"ان الفاظ کے ساتھ محدثین کے نزدیک ثابت نہیں، البتہ ملاعلی قاری رحمةاللہ علیہ ودیگر محدثین معنی کے اعتبار سے اسے درست قرار دیتے ہیں اور اس حوالے سے حضرت ابن عباس، حضرت عمر، حضرت سلمان رضی اللہ عنہم سے مرفوع روایات اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا ایک اثر بھی پیش کرتے ہیں.

' لولاک لما خلقت الأفلاک، قال الصغاني: موضوع وأقول: لکن معناه صحیح، وإن لم یکن حدیثاً'۔ ( کشف الخفاء ۲/۱۴۸، الموضوعات الکبری /۷۰) 
' أتاني جبریل فقال: یا محمد لولاک ماخلقت الجنة، ولولاک ماخلقت النار'۔ (کنز العمال ۱۱/۱۹۴، رقم:۳۲۰۲۲)
' عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: أوحى الله إلى عیسی علیه السلام: یا عیسی آمن بمحمد وأمر من أدرکه من أمتک أن یؤمنوا به فلولا محمدما خلقت آدم، ولولا محمد ماخلقت الجنة ولاالنار، ولقد خلقت العرش علی الماء فاضطرب، فکتب علیه لاإله إلا الله محمد رسول الله فسکن'۔ (المستدرک للحاکم، مکتبة نزار مصطفیٰ الباز بیروت ۴/۱۵۸۳، رقم:۴۲۲۷

نیزسیدی سرکاراعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ اسی طرح کے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں
 "یہ ضرور صحیح ہے کہ ﷲ عزوجل نے تمام جہان حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے لیے بنایا اگر حضور نہ ہوتے کچھ نہ ہوتا۔ یہ مضمون احادیث کثیرہ سے ثابت ہے جن کا بیان ہمارے رسالہ تلالؤ الا فلاک بحلال احادیث لولاک میں ہے اور انہیں لفظوں کے ساتھ شاہ ولی اﷲ صاحب محدث دہلوی نے اپنی بعض تصانیف میں لکھی مگر سندا ثابت یہ لفظ ہیں۔
خلقت الدنیا واھلہالاعرفہم کرامتک ومنزلتک عندی ولولاک یا محمد ماخلقت الدنیا ۔

( یعنیﷲ عزوجل اپنے محبوب اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے فرماتا ہے کہ) میں نے دنیا اور اہل دنیا کو اس لیے بنایا کہ تمہاری عزت اور مرتبہ جو میری بارگاہ میں ہے ان پر ظاہر کروں، اے محمد ! اگر تم نہ ہوتے میں دنیا کو نہ بتاتا۔
 تاریخ دمشق الکبیر ذکر عروجہ الی السماء داراحیاء التراث العربی بیروت ۳ / ۲۹۷)

اس میں تو فقط افلاک کا لفظ تھا اس میں ساری دنیا کو فرمایا جس میں افلاک و زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب داخل ہیں، اسی کو حدیث قدسی کہتے ہیں کہ وہ کلام الہی جو حدیث میں فرمایا گیا ایسی جگہ لفظی بحث پیش کرکے عوام کے دلوں میں شک و شبہہ ڈالنا اور ان کے قلوب کو متزلزل کرنا ہر گز مسلمانوں کی خیر خواہی نہیں، اور رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:الدین النصح لکل مسلم ۔

دین یہ ہے کہ آدمی ہر مسلمان کی خیر خواہی کرے وﷲ تعالی اعلم۔"

 صحیح البخاری کتاب الایمان باب قول النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم الدین النصیحۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۳)(صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان ان الدین النصیحۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۴ و۵۵)

مذکورہ بالاصراحت کی روشنی میں یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ اگرچہ ان الفاظ میں  یہ حدیث ثابت نہیں مگر معنیً اسکے صحت میں کوئی کلام نہیں جسکی تائید میں کئی حدیثیں مروی ہیں

واللہ تعالی اعلم
کتبه
منظوراحمد یارعـــلوی



Join our WhatsApp Channel


اگلا مسئلہ
پچھلا مسئلہ

ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

  1. Unknown10 جنوری، 2020 کو 11:31 AM

    ماشاءاللہ

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
      جواب دیں
  2. Muhammad Abu Bakr19 ستمبر، 2024 کو 5:26 AM

    یہ جو آپ نے لکھا ھے کہ سندا ثابت یہ لفظ ھیں خلقت الدنیا ۔۔۔ یہ بھی کھاں ثابت ھیں اسکی سند بیان کریں اور پھر راویوں کو پرکھیں، یہ بھی ثابت نھیں ھوگا ۔ من گھڑت روایت کو صحیح ثابت کرنا دین کاکام نھیں۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
      جواب دیں
تبصرہ شامل کریں
مزید لوڈ کریں...

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

ماہنامہ مسائل شرعیہ

ایک علمی و تحقیقی ماہنامہ، جو شرعی مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔ مکمل مطالعے کے لیے یہاں کلک کریں۔

📖 ماہنامہ
فالو کریں
📢 ہماری تازہ اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!
گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5349710

مشہور اشاعتیں

سید کا مرتبہ بڑا ہے یا عالم کا؟ ‏

مردے کو فریجر کے اندر رکھنا کیسا؟

امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا تیجہ کرنا کیسا ہے؟

پرانی قبر پر دوبارہ مٹی ڈالنا کیسا؟

امام سے پہلے کوئی بھی رکن ادا کرنا اور امام کے پیچھے قرات کرنا کیسا؟

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان