سوال نمبر 338
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
کیا عورتیں مردوں کے جیسا لباس پہن سکتی ہیں اور کیا مرد عورتوں کے جیسا لباس پہن سکتے ہیں اگر نہیں تو اس کے شریعت مطہرہ میں کیا نقصان ہیں مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں
سائل محمد جمال الدین
الجواب ھوالموفق للحق والصواب
وعلیکم السلام ورحمةالله وبرکاته
عورتوں کومردانہ لباس نہیں پہننا چاہئے اللہ تبارک وتعالی نےایسی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے جیساکہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاسے مروی ہے
عن عائشةلعنَ اللهُ الرَّجُلَةَ من النِّساءِ.
الذهبي (٧٤٨ هـ)، الكبائر ٢٥٣ • إسناده حسن • شرح رواية أخرى
اوردوسری حدیث میں یوں منقول ہے جس میں نعل پہننے کی مشابہت پر وعیدموجود ہے
عن عائشة أم المؤمنين قيلَ لعائشةَ رضي اللهُ عنها إنَّ امرأةً تلبسُ النَّعلَ قالت لعنَ رسولُ اللَّهِ ﷺ الرَّجُلَةَ منَ النِّساءِ
ابن حجر العسقلاني (٨٥٢ هـ)، تخريج مشكاة المصابيح ٤/٢٤٦ • [حسن كما قال في المقدمة] • أخرجه أبو داود (٤٠٩٩) واللفظ له، والبزار (٢١٢)، والبيهقي في «شعب الإيمان» (٧٨٠٤) • شرح رواية أخرى
واللہ تعالــــی اعــــلم
کتبــــــــــــــــــــــــــــه
منظوراحمد یارعـــلوی
0 تبصرے