مرد کے لئے سونا پہننا کیوں حرام ہے؟

سوال نمبر 345

السلام علیکم وو رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
 مرد کے لئے سونا پہننا کیوں حرام ہے اور کیوں نہیں پہننا چاہیے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ
 الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایتہ الحق والصواب  
سونے چاندی سے زیورات بنتے ہیں اور زیورات سوائے چارماشہ چاندی کی انگوٹھی کے مردوں کے لئے مطلقاً حرام ہےاور حدیث میں مردوں کو سونا پہننے سے منع کیا گیا ہے   اورسونا پہننے والے پر سخت وعیدیں آئی ہیں ،،  اور سونا اہل جنت کا زیور ہے اس لئے سونا چاندی مردوں کے لئے حرام ہے کیونکہ اس کے استعمال سے تفاخر پیدا ہوتا ہے،،، 
 اسی کے مثل فتاوی شرف ملت صفحہ 153 میں کچھ فرق الفاظ سے ہے


 واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب 
کتبہ
 محـمد  علی  قادری  واحدی






ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
    اس گروپ کا اگر واٹس اپ مل جاۓ تو مہربانی ہوگی
    محمد اسماعیل نقشبندی پاکپتن شریف پنجاب پاکستان

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney