کیا حضرت امیر معاویہ نے امام حسن کو زہر دلوایا ؟

سوال نمبر 349

شان حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
زید کہتا ہے کی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے امام حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ کو زہر دلوایا تھا بکر کہتا ہے کہ یہ بات غلط ہے
طالب امر یہ ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شان کیا ہے اور ایسے گستاخوں کی سزا کیا ہے؟
سائل :-- محمد توفیق




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
        الجواب
زید کا یہ کہنا کی معاذ اللہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے امام حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ کو زہر دلوایا تھا سرا سر بے بنیاد اور فضول بات ہے
یہ اہل سنت و جماعت کا عقیدہ نہیں ہے بلکہ بدمذہبوں کی بولی ہے زید کے اوپر توبہ  واجب ہے کیونکہ صحابہ کرام کی گستاخی کرنے والا بدمذہب و گمراہ ہے اگر زید توبہ نہیں کرتا ہے تو اس کا سماجی و ملی بائیکاٹ کیا جائے
ارے! جس کے بارے میں خود حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے متواتر جگہ ارشاد فرمایا کہ جو ان سے لگ گیا وہ بھی ہدایت والا ہے
احادیث مبارکہ میں بے شمار فضیلتیں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے بارے میں وارد ہیں ان میں سے چند احادیث کا ذکر کرتا ہوں،،،،
           حدیث
حضرت عبدالرحمن بن عمیرہ (صحابی) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ دعاء مانگی..
یا اللہ جل شانہ! انہیں ہدایت دینے والا اور ہدایت یافتہ بنا دے اور ان کے ذریعے (لوگوں کو) ہدایت دے - -
(ترمذی، عربی اردو، جلد دوم، ابواب المناقب، حدیث نمبر 1776 صفحہ :755،مطبوعہ فرید بک لاہور پاکستان)
اور آگے دوسری حدیث میں ارشاد ہے
         حدیث
حضرت ابو ادریس خولانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حمص بن عمیر بن سعد کو معزول کرکے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو امیر مقرر فرمایا؟ اس پر عمیر نے کہا کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا ذکر خیر سے ہی کیا کرو کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا - یا اللہ ان کے ذریعہ لوگوں کو ہدایت دے - -
(ترمزی، عربی اردو، جلد دوم، ابواب المناقب، حدیث نمبر 1777،صفحہ 755، مطبوعہ فرید بک لاہور پاکستان)
     فائدہ
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے متعلق رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء ہے... یقیناً اللہ تعالٰی نے حضرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ذریعے کئی لوگوں کو ہدایت عطا فرمائی - - -
حضرت عمیر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے تنبیہ فرما کر قیامت تک آنے والے مسلم کو یہ سبق دیا کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے اپنی زبان سنبھالنا یعنی ادب کو ملحوظ رکھنا....
اب آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی کیا شان ہے اور ان کے بارے میں ایسا جملہ کہنا کی معاذاللہ امام حسن رضی اللہ عنہ کو زہر دلوایا تھا گمراہی ہے ایسے شخص سے دوری بنائے رکھنا ہی عقلمندی ہے
      ماخوذ
صحاح ستہ اور عقائد اہل سنت

واللہ تعالیٰ اعلم

          کتبہ
صبغت اللہ فیضی نظامی






ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

  1. السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
    بہت بہترین جانکاری آپ نے دی ہے اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney