کیا معلمہ حالت حیض میں قرآن پڑھا سکتی ہے

سوال نمبر 364

السلام علیکم ورحمت اللہ 
کیا معلمہ حالت حیض میں قرآن شریف ودیگر کتب دینیہ کا درس دی سکتی ہے 
سائل 
عبدالرؤف نظامی





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ
 الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایتہ الحق والصواب 

 طالبات ومعلمات کے لئے حالت حیض ونفاس میں صرف قرآن کریم کی قرات و تلاوت ممنوع ہے باقی کتب فقہ و حدیث پڑھنا  جائز ہے مگر یاد رہے  کہ کتب دینیہ میں اگر قرآن کی ایت ہو توموضع آیت پر ہاتھ رکھنا حرام ہے اسی طرح پڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ معلمہ ایک ایک کلمہ سانس توڑ توڑ کر پڑھائے اور ہجے کرائے  تو حرج نہیں ہے حضور صدرالشر یعیہ علامہ مفتی محمد امجد علی قادری رضوی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ معلمہ کو حیض یانفاس ہو تو ایک ایک کلمہ سانس توڑ کر پڑھائے اور ہجے کرانے میں کوئی حرج نہیں بھار شریعت حصہ دوم صفحہ 50 
 صورت مسئولہ میں معلمات کا حالت حیض ونفاس میں کتب دینیہ کا پڑھنا پڑ ھانا جائز ہے اور قرآن کا درس دیتے وقت ایک ایک کلمہ سانس توڑ کر ہجے کراکے پڑھا سکتی ہے 


واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب 
کتبہ
 محمد علی قادری واحد ی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney