آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

قعدہ اولی میں درود شریف پڑھا تو کیا حکم ہے

سوال نمبر 370

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ 
امام چار رکعت والی کوئی نماز میں قعدہ اولی میں بھول کر درود ابراہیم پڑھنے لگا کچھ پڑھنے کے بعد یاد آیا اور امام وہیں پر تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہو گیا اب اس صورت میں کیا سجدہ سہو واجب ہوگا 
سائل : محمد زاہد خان قادری اورنگ آباد





وعلیکم.السلام ورحمتہ اللہ
 قعدۂ اولیٰ میں  تشہد کے بعد اتنا پڑھا  اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ تو سجدۂ سہو واجب ہے اس وجہ سے نہیں  کہ درود شریف پڑھا بلکہ اس وجہ سے کہ تیسری کے قیام میں  تاخیر ہوئی تو اگر اتنی دیر تک سکوت کیا جب بھی سجدۂ سہو واجب ہے جیسے قعدہ و رکوع و سجود میں  قرآن پڑھنے سے سجدۂ سہو واجب ہے، حالانکہ وہ کلام الٰہی ہے۔
 امام اعظم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو خواب میں  دیکھا، حضور(صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم )نے ارشاد فرمایا: ’’درود پڑھنے والے پر تم نے کیوں  سجدہ واجب بتایا؟‘‘ عرض کی، اس لیے کہ اس نے بُھول کر پڑھا، حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم

 الدرالمختار‘‘ و ’’ردالمحتار‘‘، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، ج۲، ص۶۵۷، وغیرہما۔

        کتبہ
محمــد تابشــں رضـا رضـوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney