آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

سوشل میڈیا پرنئے سال یا جمعہ یا عیدالفطر کی مبارک باد دینا کیسا ہے

سوال نمبر 379

 السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
جمعہ مبارک یا عید الفطر مبارک سوشل میڈیا پر کہنا کیسا ہے يا ان سب چیزوں کی مبارکباد دینا کیسا ہے؟ حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں 
سائل:--   محمد حامد رضا
پرنیہ بہار



وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ 
 الجواب
   کسی اچھے دن، اچھے کام یا کوئی بھی اللہ تعالٰی کی نعمت کے حصول پر کسی کو مبارک باد دینا اور اللہ تعالٰی کی نعمتوں کا اظہار کرنا جائز ہے چاہے وہ کسی بھی طریقے سے ہو موبائل واٹس ایپ وغیرہ پر اظہار نعمت کرنا اور مسلمانوں کو مبارک باددینا جائز ہے 
جیسا کہ اللہ تعالی قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے 
 و اما بنعمت ربک فحدث
اس آیت کریمہ سے ثابت ہوا کہ نعمت الہی کا اظہار کرنا جائز ہے 
اور سورہ مائدہ کی آیت 
 الیوم اکملت لکم دینکم 
سے بھی نعمت الہی کے اظہار کا حکم ظاہر ہے 
مذ کور آیت کریمہ سے ثابت ہوا کہ نعمت الٰہی کا اظہار کرنا جائز ہے جب جائز ہے تو عید الفطر یوم جمعہ جو نعمت الہی ہیں ان کی آمد پر مبارکباد دینا خواہ وہ موبائل واٹس ایپ کے ذریعہ ہو یا کسی بھی طریقے سے جائز ہے 
  موبائل فون کے ضروری مسائل اور کتا ب البدعہ مطالعہ کریں




السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں
 کہ محرم الحرام کی مبارکباد دینا کیسا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت کریں جزاک اللہ 
المستفتی سجاد رضا نعیمی



وعلیکم السلام  و رحمۃ اللہ و برکاتہ
صورت مسولہ کا جواب یہ ہے کہ نئے اسلامی سال کی آمد ایک دوسرے مسلمان کو اس کے لئے دعائے خیر کے ساتھ مبارکباد دینا جائز ہے کہ اس کے عزت و آبرو جان و مال کی حفاظت کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرے جیسا کی   حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ کی روایت جسے امام طبرانی نے الاوسط میں درج     کیا‘ اس میں وہ فرماتے ہیں کہ:

كان أصحاب النبي صلی الله علیه وآله وسلم يتعلمون هذا الدعاء إذا دخلت السنة أو الشهر: اللهم أدخله علينا بالأمن والإيمان، والسلامة و الإسلام، و رضوان من الرحمن، و جواز من الشيطان.

(الطبراني، 

نئے سال یا مہینے کی آمد پہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ایک دوسرے کو یہ دعا سکھاتے تھے: اے اللہ! ہمیں اس میں امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ داخل فرما۔ شیطان کے حملوں سے بچا اور رحمن کی رضامندی عطاء فرما۔



کتبہ
محمد وسیم فیضی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney